آرمی چیف نے 15دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنگین وارداتوں، فورسز، تعلیمی اداروں اورشہریوں کےقتل میں ملوث 15 دہشت گردوں کی سزائے موت جب کہ 6دہشت گردوں کے قید کی سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔
سزائے موت پانے والے دہشت دہشت گرد45 افراد کی موت اور 103کوزخمی کرنے کے واقعات میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں میں خوال محمد، صدام اللہ ،اظہار، سیداللہ ،مجاہد،طارق علی،اسرار، کلیم اللہ ،محمد رحمان اور فیاض اللہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.