وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےکاغذات نامزدگی آج شام5بجے تک جمع ہوں گے

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےکاغذات نامزدگی آج شام5بجے تک پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائےجاسکتےہیں ۔
پی ٹی آئی جانب سے سردار عثمان بوزردار وزارت اعلیٰ کےامیدوار نامزد جبکہ ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہبازشریف وزیراعلیٰ کیلئےامیدوارہیں۔
وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی خود یا وکلا کے ذریعے بھی جمع کراسکتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل دن11بجے صوبائی اسمبلی میں ہوگا۔
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اوراتحادیوں کےووٹوں کی تعداد185 ہے، ن لیگ کےارکان کی تعداد 162ہے،اور پیپلزپارٹی کے7،راہ حق پارٹی کا ایک اور 3آزاد ارکان ہیں،تاہم ابھی 3ارکان نےحلف نہیں اٹھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.