عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے حلف لیا ۔
نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری صبح ساڑھے 9:30 بجے ایوان صدر میں ہونا تھی لیکن چند وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہو گئی ۔
اس سے قبل ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی جب کہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
تقریب سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے۔
حلف برداری تقریب کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہاں ،پارلیمانی رہنماؤوں ،عمران خان کے قریبی دوستوں کے علاوہ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین ، ہمسایہ ملک بھارت سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ، 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز ،شوبز شخصیات میں سے اداکار جاوید شیخ، ابرار الحق نے شرکت کی ۔

پنھنجي راءِ لکو