وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

کپتان کی زندگی کا ایک اور اہم مرحلہ قریب آگیا، عمران خان بطور وزیراعظم آج قوم سے اپنا خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج رات 8بجے قوم سے خطاب میں اپنی ترجیحات کا اعلان کریں گے جسے سرکاری ٹی وی سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
وزیراعظم اپنے خطاب میں معیشت کی بحالی ، روزگار ، تعلیم ، صحت کی سہولیات کی 100 روزہ پلان میں قوم کو اعتماد میں لیں گے اور بتائیں گے کہ داخلی سطح پر دہشت گردی جیسے ناسور سے کیسا نمٹا جائے۔
کپتان کے خطاب میں بین الاقوامی تعلقات میں بہتری ایجنڈے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین عمران خان ایوان میں ہونے والی ووٹنگ میں 176 ووٹ لے کر قائد ایوان اور ملک کے بائیس واں وزیراعظم منتخب ہوئے اور وزیراعظم کا حلف اٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنماؤوں ، قریبی دوستوں کے علاوہ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین ، ہمسایہ ملک بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ، 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز ،شوبز شخصیات میں سے اداکار جاوید شیخ اور ابرار الحق نے شرکت کی ۔

پنھنجي راءِ لکو