عثمان بزداروزیراعلیٰ پنجاب منتخب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پوریز الہیٰ نے کی۔
اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا،جس کے دوران تحریک انصاف کے عثمان بزدار نے 189 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 159 ووٹ حاصل کیے۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی میں رائےشماری ڈویژن کےذریعےہوئی،ارکان نے دو الگ الگ دروازوں سے جاکر اپنے امیدوار کو ووٹ دیے۔اسپیکر اسمبلی نے عثمان بزدار کو ووٹ دینے والے اراکین کو اسمبلی ہال کے دائیں جانب اور حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے اراکین کو بائیں جانب لابی میں جمع ہونے کی ہدایت کی جس کے بعد ہال کے دروازے بند کرادیے گئے۔
ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کی کامیابی کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.