جام کمال خان آج وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھائیں گے

نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنرہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نومنتخب وزیراعلیٰ جام کمال خان سےحلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں نومنتخب ارکان اسمبلی سول اور ملٹری افسران کے علاوہ دیگراہم شخصیات شرکیت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار جام کمال 39 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.