صدارتی انتخاب کےلیے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائےجائیں گے

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخابات کے لیے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آج صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک امیدوار کاغذات نامزدگی پریزائیڈنگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں ۔
صدارتی انتخاب کےلیےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال29اگست کومکمل ہوگی جبکہ امیدوار کاغذات نامزدگی 30 اگست کو دوپہر12 بجے تک واپس لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک کے 13ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبرکو ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

پنھنجي راءِ لکو