نیب ریفرنسز کی سماعت: نواز شریف جیل سے احتساب عدالت منتقل

احتساب عدالت کے جج ارشدملک کیس کی سماعت کریں گے، سابق وزیراعظم نوازشریف کوچوتھی باراڈیالہ جیل سےعدالت میں پیش ہورہے ہیں۔
عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو طلب کر رکھا ہے ، واجد ضیا پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جرح کریں گے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں ریفرنسزکی مدت میں توسیع کی درخواست پرسماعت بھی آج ہوگی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا جب کہ بینچ میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.