وقت کی پابندی کریں ورنہ کہیں اور نوکری تلاش کریں،سعیدغنی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی اجلاس کی صدارت کے بعد وزیربلدیات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا،ساتھ میں وقت کی پابندی کریں ورنہ کہیں اور نوکری تلاش کریں،ہمارپاس کام چورملازمین کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ ملازمین کومتنبہ کیاہےکہ ان کووقت پرآکرکام کرناپڑےگا،ہمیں ملازمین کی سیاسی وابستگی سےفرق نہیں پڑتا، اور کوئی اگرملازم ہےتواسےکام کرناپڑےگا,اور اگر جواچھاکام کرےگااس کی سفارش خودکروں گا۔
وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پانی اورسیوریج کامسئلہ ٹھیک نہیں ہوگاتوہرآدمی متاثرہوگا، چھوٹےرہائشی پلاٹ کےلیےطریقہ کارآسان بنارہےہیں،کسی قسم کی غیرقانونی تعمیرات نظرآئیں توذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی،میرےحلقےمیں بھی غیرقانونی تعمیرات ہوئی ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ نیب سےآنےوالےآرڈرکوخوددیکھوں گا، نیب اورعدالت کےاحکامات پرعملدرآمدکریں گے،اور محکمہ بلدیات سےبہت ساری تفصیلات مانگی ہیں ۔
انہوں مزید کہا کہ جوادارےمیرےماتحت ہیں ان سےوقتاًفوقتاًبریفنگ لوں گا انشااللہ چنددنوں میں اداروں میں بہتری آناشروع ہوجائےگی، ایس بی سی اےکےمجوزہ نظام کودرست کرنےکی ہدایت کی ہے ایچ بی سی اے کےکام کااثربراہ راست عام آدمی پرپڑتاہے۔

پنھنجي راءِ لکو