پاکستان میں جمہوریت کاتسلسل خوش آیندہے،برطانوی وزیرخارجہ

لندن میں ایک بیان میں انہوں نے کروڑوں ووٹرز کومبارکباد دی جنہوں نے انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کیا اور کہاکہ جناح کے روادارانہ اور جمہوری پاکستان کے تصور کو ایک مستحکم اورخوشحال معاشرے کی تعمیر میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
انہوں نے حالیہ حملے میں جاں بحق افراد کیلئے دلی تعزیت کی اور کہاکہ پاکستان کے عوام نے ثابت کیاہے کہ وہ دہشت گردوں کے سامنے ہرگزنہیں جھکیں گے جو ملک میں جمہوری عمل کونقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔
برطانوی وزیرخارجہ نے کہاکہ برطانیہ نئی وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکرکام جاری رکھنے کاخواہاں ہے۔انہوں نے پاکستانی عوام کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کیلئے برطانیہ کے تعاون کا یقین دلایا۔

پنھنجي راءِ لکو