اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔09-07-2010

پاکستان میں دہشت گردی۔۔۔ذمہ دار کون؟؟؟

 

کالم۔۔۔----------عبدالماجد ملک

اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے پاکستان کی عوام امن پسند ہیں اور امن کے خواہاں ہیںپاکستانی عوام کی اکثریت کے ذہنوں میں ےہ سوال کلبلاتا رہتا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کب اور کیسے ختم ہو گی؟اور ملک میں امن کیسے قائم ہو سکتا ہے اس وقت دنےا کا سب سے بڑا دہشت گرد دنےا میں امن کے پرچار کا ڈرامہ رچا کر دنےا میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے امریکہ نے پاکستان سے باہر جانے والوں کے کوائف کا مطالبہ کیا ہے اس نے ےہ مطالبہ اس تناظر میں کیا ہے کہ پاکستانی دہشت گرد ہیں لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں امریکہ سے آنے والے میرینز اور امریکی شہریوں کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا ،اگر ملک میں امن کی کلی کو کھلنے دینا ہے تو ہماری ایجنسیز کو ان امریکیوں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنا چاہئے جو ہمارے ملک میں اور حساس مقامات پر جدید اسلحہ سے لیس دندناتے پھر تے ہیں پاکستان میں اگر امن کے دیئے روشن کرنے ہیں تو ہمارے حکمرانوں کو امریکہ کی ڈکٹیشن پر نہیں چلنا چاہیے امریکہ اس وقت ڈرون طیاروں کے حملوں سے اور مزائیل اٹیک سے کئی معصوموں کی جان لے کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے ےہ مزائیل اور ڈرون اٹیک اصل میں پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے اگر ہم نے پاکستان کو امن کا گہوارا بنانا ہے توان میزائل حملوں کو روکنا اور طیاروں کو مار بھگانا ہوگا تاکہ وہ پھر کسی بھی آبادی پر میزائل گرانے کی جرا ¿ت نہ کریں ۔
اب تو اقوام متحدہ نے بھی کہ دےا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملے قتل عام ہیں جنہیں فوری بند کیا جانا چاہئے اقوام متحدہ کے نمائندے فلپ آلسٹن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت سی۔آئی۔اے کو ایسے حملوں سے روکے جن سے سینکڑوں بے گناہ شہری بھی مارے جا چکے ہیں ےہ حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
امریکہ نے پہلے پاکستان کو شمالی علاقہ جات میں جنگ کی آگ میں جھونک دےا اور خود دہشت گرد پیدا کرکے خود ہی ان کی پس پردہ سپورٹ کرنے لگاجس سے ہماری خوبصورت وادےوں میں بارود کی بو پھیل گئی پھر امریکہ نے بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کی پس پردہ حمایت جاری رکھی جس سے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں موت رقص کرنے لگ گئی اب روز سندھ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے کئی معصوم اس جنگ کی بھینٹ چڑھتے ہیں اب امریکہ پنجاب میں بھی خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے اس کے لیے اس نے جنوبی پنجاب کو ٹارگٹ کیا ہے ہاں وہی جنوبی پنجاب جہاں سادہ لوح لوگ آباد ہیں جہاں کی زرخیز زمینیں سونا اگلتی ہیں اب امریکہ وہاں پر موت کا کھیل شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے پنجاب میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی بھی اسی آپریشن کی راہ ہموار کرنے کی ایک کوشش ہے ۔
ہمارے حکمرانوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اپنی آنکھیں کھولنی چاہئیں اگر ہمیں جنگ کرنی ہے تو ہم بھارت سے پانی کے مسئلے پر جنگ کریں اگر ہم نے جنگ کرنی ہے تو ہمیں کشمیرےوں کی آواز پر لبیک کہنا چاہئے امریکہ ہمیں ان معاملات میں الجھا کر ہمارے ایٹمی پروگرام پر قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے جو کبھی پورے نہیں ہوں گے۔
اس وقت پاکستان میں ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو عوام کی حقیقی آوازبن سکے جو امریکہ سے مرعوب ہوئے بغیر اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے اور ےہ تب ہوگا جب ہم قرآن کے اس فرمان پر چلیں گے جس میں ہمیں حکم دےا گےا ہے کہ ےہود ونصاریٰ کو دوست نہ بناﺅ۔
الحمداللّہ پاکستان تمام وسائل سے مالا مال ہے ہمیں ان سے مستفید ہونا چاہئے ہمیں اسلام کے ذریعے امن کی شمع کو روشن کرنا ہے اور پاکستان میں امن کے پرچار کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان صحیح معنوں میں امن کا گہوارا بن جائے ،پاکستان کے حکمرانوںاور عوام میں سٹیٹس کا فرق مٹ جائے
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں۔
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team