اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔23-08-2010

اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے

 

کالم۔۔۔----------عبدالماجد ملک

 


ؑ
لکھوں تو کیا لکھوں آج کس کو موضوع بناﺅں ہر طرف تباہی پھیلی ہوئی ہے ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے پر تاحال قابو نہیں پاےا گےا،روشنےوں کا شہر کراچی جل رہا ہے ہر طرف لاشیں گر رہی ہیں چیخ و پکار اور ہنگاموں کا شور ہے، سائرن بجاتی ایمبولینسیں ،جا بجا بہتا سرخ خون اور فائرنگ غرض ایک قےامت کا منظر ہے ےاسےت اور ماےوسی کی فضا ہے ہر شہری اس امید کے ساتھ گھر سے نکلتا ہے کہ کیا پتا واپسی پہ اس کی میت آئے اور ایسی نظروں سے وہ اپنے پےاروں کو دیکھتاہے کہ شائد آخری بار دیکھ رہا ہو ،ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے ساتھ غربت اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے غریب عوام کا اس مہنگائی میں سانس لینا محال ہو چکا ہے غربت کی شرح میںمسلسل اضافہ ہو رہا ہے اگر ےہی کیفیت برقرار رہی توخدشہ ہے کہ غربت میں اضافے کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ حاصل نہ ہو جائے،ٹارگٹ کلنگ،دہشت گردی ،مہنگائی اور غربت کے ساتھ غیر اعلانےہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دےا ہے پیپکو کی طرف سے کہا گےا تھا کہ رمضان میں سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی لیکن وہی معمول کے مطابق لوڈ شیڈنگ جاری ہے اگر کوئی پیپکو سے اس لوڈ شیڈنگ کے بارے پوچھے تو ان جواب ےہی ہو گا کہ ےہ وعدے تو وہ پہلے بھی کرتے رہتے ہیں اورتوڑتے رہتے ہیں ےہ وعدے کوئی قرآن و حدیث تونہیں،
ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گردی ،مہنگائی ،غربت اور لوڈشیڈنگ کے ساتھ قوم کو گیس کے بحران کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے صنعتیں کافی متاثر ہو رہی ہے انڈسٹریز تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہیں انڈسٹریز کے متاثر ہونے سے بیروزگاری بڑھنے کا اندیشہ ہے اور ساتھ ساتھ قوم کو ایک نئی خوشخبری پٹرول کی عدم دستےابی کی بھی ملنے والی ہے کیونکہ پٹرول کا ذخیرہ ختم ہونے والا ہے۔
ان حالات میں سیلاب سے پورا ملک تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے ہر طرف پانی ہی پانی ہے جابجاتباہی پھیلی ہوئی ہے لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ان کے پاس زندہ رہنے کے لئے کھانا تک مےسر نہیں ہیں تن ڈھانپنے کے لئے کپڑے نہیں ہے سر چھپانے کے لئے مکان نہیں ہے آج روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کو بجائے ےورپ کے دورے کرنے کے متاثرہ علاقوںکے دورے کرنے چاہئیں متاثرین کو ریلیف دینا چاہئے اور ان متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہئے جن کے مکاں گر چکے ہیں ،جن کی فصلیں اور کھیت تباہ ہو چکے ہیں ،جن کے مویشی پانی میں بہ چکے ہیں جو کھلے آسماں تلے آپ کی امداد کے منتظر ہیں ان میں ایسے بے بس اور بے سہارا بھی ہیں جنہوں نے ساری زندگی کی جمع پونجی سے اپنے مکان بنائے تھے کھیتی باڑی کرکے اپنا پیٹ پالتے تھے اب وہ تہی دست ہو چکے ہیں بے بسی کے عالم میں ہاتھ پھیلانے پرمجبور ہو چکے ہیں ،وہ آج اپنی قوم اور اہل اسلام کی طرف اس امید سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ ان کی مدد کو ضرور آئیں گے ،ان متاثرین کی بحالی کے لئے حکومت کو اے ۔پی ۔سی بلا کر ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی تاکہ ےہ متاثرین پھر سے نارمل زندگی کی طرف لوٹ سکیں ۔
ٹارگٹ کلنگ،دہشت گردی،مہنگائی،غربت میں اضافہ،لوڈشیڈنگ،گیس کا بحران ،پٹرول اور ڈیزل کی عدم دستےابی،بیروزگاری میں اضافہ،ملکی معیشت کی سطح کا نیچے آنااور سیلاب۔ےہ کیا ہو رہا ہے ؟کیوں ہو رہا ہے ؟ےہ سب مصائب ،تکالیف،پریشانیاں،دکھ اور امتحانات آخرپاکستانیوں کا مقدر کیوں؟؟؟ان سے نجات کیسے ممکن ہو گی؟؟؟ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور چھٹکارا پاےا جا سکتا ہے؟؟؟
ےہ سب آفتیں اور عذاب ہمارے شاتم اعمال کا نتیجہ ہیں ہمیں رمضان المبارک کی ان بابرکت ساعتوں میں خداکے حضور گرگڑا کر اجتماعی توبہ کرنی چاہئے اوراپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے.
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team