اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔11-11-2010

 تبدیلی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا

 

کالم۔۔۔----------عبدالماجد ملک

حکومتی سطح پر کافی ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے وزیراعظم صاحب کے لب و لہجے میں تبدیلی آچکی ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن سمیت اتحادی بھی حیران ہو رہے ہیں مسلم لیگ (ن) بھی فرینڈلی اپوزیشن چھوڑ کر میدان میںآ چکی ہے تندو تیز بےانات اور تنقید کے علاوہ مڈٹرم الیکشن کے بھی مطالبات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ایسے لگ رہا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے پتا نہیں اب اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
دوسری طرف مسلم لیگ (ق) نے بھی چالیں چلنا شروع کر دی ہیں اسے بھی اپنی اہمیت کا احساس ہوچکا ہے پہلے وہ مسلم لیگ (پ)ےعنی متحدہ مسلم لیگ میں ضم ہوئی پھر اس سے کنی کترا کر سائیڈ پہ ہوگئی اس کے بعد مسلم لیگ ق کو قاتل لیگ کہنے والوں نے ان سے روابط بڑھانا شروع کر دئیے خیر سےاست میں سب جائز ہے اور چلتا رہتا ہے اب ق لیگ اور ن لیگ میں کوئی پیش رفت ہورہی ہے اسحاق ڈار اور چوہدری شجاعت کی کافی طویل نشست ہوئی ہے مسلم لیگ (ق) اگر (ن)لیگ میں ضم ہوتی ہے توہم خےال گروپ کہاں جائے گاکیونکہ (ق) لیگ اسے قبول نہیں کرے گی اور (ن)لیگ اسے چھوڑے گی نہیں، دیکھتے ہیں کہ ےہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتاہے۔
موجودہ حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ہوچکی ہے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے ڈیزل،پٹرول اور ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں مہنگائی کے خلاف متحدہ نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج ،حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اسمبلی سے واک آﺅٹ کیادوسری طرف وزیر داخلہ جناب رحمان ملک صاحب نے لندن میں متحدہ کے قائد جناب الطاف حسین سے ایک طویل ملاقات کی جس میں صدر زرداری کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچانے کا ساتھ موجودہ حالات پر بات چیت بھی ہوئی اب دیکھتے ہیں کہ متحدہ اب بھی حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرے گی ےا پھر مہنگائی کے خلاف عوام کا ساتھ دے گی آےا کہ ےہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔
تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی ہے افواہوں کا موسم شروع ہو گےا ہے لگتا ہے وزیر اعظم نے مفاہمت کی پالیسی چھوڑ دی ہے اور لب و لہجے میں کافی تبدیلی آ چکی ہے لگتا ہے کہ وزیر اعظم کو کسی نے ےقین دہانی کرادی ہے کہ اب انہیں کسی چیز کا ڈر نہیں لیکن مڈٹرم الیکشن کی آواز بھی سنی جارہی ہے اس لیے وزیر اعظم کو ہاتھ ذرا ’ہولا‘رکھنا چاہئے اور اتحادیوں کی مشاورت سے چلنا چاہئے اگر مسلم لیگ (ن) تحریک عدم اعتماد پیش کرتی ہے تو اس کے لئے سب سے اچھا اتحادی مسلم لیگ ق ہی ہے لیکن حکومت اور ق لیگ کے درمےان روابط بڑھ رہے ہیں ملاقاتوں اور چاہتوں کا سلسلہ چل نکلا ہے اور حکومت کی طرف سے ےہ صدا آرہی ہے کہ،
سلسلے ملاقاتوں کے نہ توڑئیے گا،نہ توڑئیے گا،
لیکن مسلم لیگ (ق) بھی ےہ بازی بڑے داﺅ اور انداز سے کھیل رہی ہے اگر مرکز میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو گورنر بھی شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے اور پیپلز پارٹی پنجاب سے الگ بھی ہو جائے گی اور پیپلز پارٹی کے لئے بھی پنجاب میں سب سے اچھا اتحادی مسلم لیگ (ق) ہی ہے لیکن اس کے ہم خیال گروپ کے ارکان (ن)لیگ کے ساتھ ہیں ےہ سب صرف قیاس آرائیاں ہی رہیں گی ےا کچھ ہو گا بھی سہی پتا نہیں ےہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔
بات کریں اگر عوام کی تو وہ ابھی تک سو رہے ہیں اور ےہی چاہتے ہیں کہ انہیں بنےادی سہولتیں اور تحفظ ملتا رہے اگر کوئی عوام سے ان کا حق چھیننے کی کوشش کرے گا تو ےہ بھی اٹھ جائیں گے اور پھر دمادم مست قلندر ہوگا اور ٹھاٹھیں مارتا عوام کا سمندر ہوگا جو تمام رکاوٹوں کو روندتا ہوا حکمرانوں کا احتساب کرے گا اس سے پہلے کہ خونی انقلاب کی راہ ہموار ہوہمارے حکمرانوں اور سےاستدانوں کو عوام دوست پالیسیاں بنانا اور اپنانا ہوں گی جس میں عوام کو ان حق ملے اور ہمارے حکمرانوں کو اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر سادگی کو فروغ دیناہوگاکیونکہ ہم مسلمانوں کا ماضی بڑا تابناک تھا وہ عدل وانصاف اور سادگی کا پیکر تھے انہیں کسی قسم کا استثنیٰ حاصل نہیںتھا۔

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team