اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔30-01-2011

ڈرون اٹیک،خودکش حملے اور اسلام

کالم۔------عبدالماجد ملک

اس وقت پاکستان میں سب سے سنگین مسئلہ دہشت گردی بن چکا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی عوام سراسیمہ ،سہمی ہوئی اور پریشان ہے اس وقت پاکستان میں سب سے زےادہ جانیںڈرون اٹیک اور خود کش حملوں سے ضائع ہو رہی ہیں اول الذکر کو اگر دیکھا جائے تو وہ ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنے اوپر خود مسلط کئے ہوئے ہیں جن سے دہشت گرد کم ہلاک ہوتے ہیں اور معصوم جانیں زےادہ ضائع ہوتی ہیں ان امریکی ڈرون حملوں کی وجہ سے دہشت گردی کی جنگ میں کمی کی بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور پاکستانی عوام میں غم و غصّہ شدت اختےار کرتا جا رہا ہے ،ےہ ہماری خود مختاری پر بھی حملے کے مترادف ہے لیکن ہماری حکومت صرف ہلکے سے انداز میں مذمتی بےان جاری کردیتی ہے کہ بے وقوف عوام شانت ہو جائیں اور حکومت عوام کو ےہ تاثر دیتی ہے کہ امریکہ اس جنگ میں ہمارا اتحادی ہے اور ڈرون حملوں سے وہ دہشت گردوں کو ختم کر کے ہماری مدد کر رہا ہے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے امریکہ نے ہمیں دہشت گردی کی اس خودساختہ جنگ میں جھونک رکھا ہے اور پس پردہ وہ دہشت گردوں کی معاونت کرکے پاکستان میں داخلے کی راہ ہموار کر رہا ہے کہ کسی طریقے سے پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کر کے اور غیر مستحکم کرکے اس کے ایٹمی پروگرام کو روکا جاسکے اور ختم کیا جا سکے لیکن امریکہ کا ےہ خواب انشاءاللّہ کبھی پورا نہیں ہوگا پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے امریکہ،اسرائیل اور بھارت نے مشترکہ گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے ہماری حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرکے بیٹھی ہے اور صرف جھولی پھیلا کر بھیک مانگنے کا فن جانتی ہے ہمیںاپنے ملک کی خود مختاری کے لئے اپنی پالیسی کو واضح کرنا ہوگا اگرامریکہ دہشت گردی کی اس جنگ میں ہمارا حقیقی اتحادی ہے تواس سے ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرکے خود دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر ان کا قلع قمع کریں تاکہ معصوم جانوں کا نقصان نہ ہو اور امریکی مداخلت کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے لیکن امریکہ ایسا نہیں کرے گا کیونکہ اس سے اسکے مفادات وبستہ ہیں ۔
دوسرا اگر بات کرتے ہیں خود کش بمبار کی تو اس سے تباہی سب سے زےادہ ہوتی ہے اور اسے روکنا ناممکنات میں سے ہے کیونکہ حملہ آور نے خود تو مرنا ہی ہوتا ہے اور وہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تمہیں بھی لے ڈوبیں گے کے مصداق کئی معصوم جانوں کا نقصان بھی کر جاتا ہے ےہاں ایک سوال جنم لیتا ہے کہ ایک عام اور نارمل انسان خود کش حملے کے لئے اور اپنی جان قربان کرنے کے لئے تےار کیوں ہوجاتاہے ؟؟؟اس کے لئے شرپسند عناصر ایسے افراد کو تلاش کرتے ہیں جو سادہ لوح ہونے کے ساتھ ساتھ ماےوسی کی کیفےات سے گزر رہے ہوتے ہیں اور جن کی طبیعت میں بے چینی پائی جاتی ہو اور وہ کچھ کرنے کر گزرنے کو تےار رہتے ہوں ان افراد کو ےہ شر پسند عناصر اسلام کے نام پر درغلاتے ہیں انہیں محبت ،خلوص اور اپنے اخلاق سے اپنا گرویدہ بنا کر ان کے کچے اور سادہ ذہنیت میں اسلام کے نام پر عوام کے خلاف ان کے جذبات کو ابھارا جاتا ہے اور ان کی مکمل برین واشنگ کی جاتی ہے انہیں جنت کے ٹکٹ اور وعدے پر اپنی جان قربان کرنے کی تبلیغ دی جاتی ہے ےہ شرپسند عناصر ان افراد کی ایسی تربیےت کرتے ہیںکہ وہ انتہا پسند اور شدت پسند بن جاتے ہیں اور ان کے نزدیک اسلام ایک انہتا پسند مذہب ہوتا ہے اور اس سے روگردانی کرنے والوں کی سزا صرف موت ہی ہوتی ہے اورےہ ان کے نزدیک کار خیر ثواب ہوتاہے ےہ موت کے ہرکارے موت بانٹ کر خود بھی فنا ہو جاتے ہیں۔
اب بات کریں اسلام کی کہ اسلام اس بارے کیا کہتا ہے اسلام ہمیں امن وامان کا درس دیتا ہے اسلام ہمیں بھائی چارے کا اور مل جل کر رہنے کا سبق دیتا ہے اسلام ہمیں حقوق العباد کے بارے کہتا ہے کہ اللّہ اپنے حقوق تو اپنے فضل سے معاف کر سکتا ہے لیکن اپنے بندوں کے بندوں پر حقوق صرف بندے ہی معاف کر سکتے ہیں اسلام ہمیں غیر مسلموں کے ساتھ بھی اچھے سلوک کا درس دیتا ہے لیکن اسلام کسی کو بلاوجہ کسی کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا بلکہ اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے اللّہ تعالےٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں دین کی صحیح سمجھ بوجھ عطا فرمائے اور اپنے دین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team