اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔08-02-2011

مجھے انصاف چاہئے

کالم۔------عبدالماجد ملک

مجھے انصاف چاہیئے خون کے بدلے خون چاہئے میری التجا ہے شہباز شریف سے ،اپنی حکومت سے،میڈےا سے ،عوام سے مجھے انصاف چاہئے ،مجھے انصاف چاہئے پورے گےارہ دن ہو گئے کسی نے کچھ نہیں کیا کسی نے کچھ نہیں کیا۔
ےہ مجبور قوم کی اس بے بس بیٹی اور بہن کے آخری الفاظ ہیں جس کے سرتاج فہیم کوگزشتہ دنوںامریکی دہشت گرد ریمنڈ ڈیوس نے بھرے بازار میں اور مصروف ترین روڈ پر دن دیہاڑے قتل کر دےا تھا اور جدید اسلحہ لہراتا ہوا لوگوں کو ڈراتا دھمکاتافرار ہونے کی کوشش کی ، پولیس نے عوام کے تعاون سے اسے گرفتار کیا تو اس نے دھمکیاں دیں لیکن پولیس نے اسے رہا نہیں کیا تو امریکہ کو سفارتی قوانین ےاد آ گئے کہ ریمنڈ ڈیوس سفارت خانے کا ایک اہلکار ہے اور اسے سفارتی استثنیٰ حاصل ہے پاکستان کو ریمنڈ رہا کرنا چاہئے جی ہاںےہ وہ امریکہ ہے جب 1997میں جارجیا کے نائب سفیر سے ایک ٹریفک حادثے میں چار بندے زخمی اورایک لڑکی جاںبحق ہوئی تو امریکہ نے سفیر کو دس سال کی سزا سنائی جب جارجیا کے صدر نے سفارتی استثنیٰ کی بات کی تو امریکہ نے کہا عدالت کا معاملہ ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کر سکتے لیکن جب ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ آتا ہے تو امریکہ، سفارت خانے کے ایک معمولی اہلکار کے لئے سفارتی استثنیٰ کی بات کر تاہے کیونکہ اس کاجرم ےہ ہے کہ اس کے نزدیک پاکستانی کیڑے مکوڑوں کی مانندہیںاور اس نے تین مکوڑوں کا مار کر کوئی بڑا جرم نہیں کیاہے لیکن اس وقت ریمنڈڈیوس کا کیس عدالت میںچل رہا ہے اس لئے امریکہ کو بھی ہماری عدالتوں کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے کیونکہ اس کے برعکس اگر ہم بات کریں ڈاکٹر عافےہ صدیقی کی تو اسے ایک بے بنےاد الزام کے تحت امریکی عدالتیں چھیاسی برس کی قید سنا سکتی ہیں تو پاکستان بھی ایک امریکی مجرم کو استثنیٰ نہیں دے سکتا ،پاکستانی حکومت کواب امریکہ کو دوٹوک جواب دینا چاہئے اور ےہ واضح کر دینا چاہئے کہ عدالتیں جو فیصلہ کریں گی امریکہ کو اس کا احترام کرنا ہو گا ۔
اب بات کریں شمائلہ کی خود کشی کی تو اس کے جان دیتے ہوئے آخری الفاظ ہمیں جھنجوڑ رہے ہیں اور ہمیں سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں کہ آخر ایسا کون سادباﺅ تھا جس کی وجہ سے شمائلہ نے موت کو گلے لگا لیا،آخر ایسی کون سی وجوہات تھیں جس کی وجہ سے شمائلہ اس معاشرے سے ماےوس ہوگئی اور اپنی جان قربان کر دی،ےہاں پہ ےہ سوال نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ شمائلہ نے عوام سے میڈےا سے اور شہباز شریف سے اتنی امیدیں کیوں باندھیں ؟؟؟کیا عوام اپنی مصروفےات میں سے وقت نکال کر شمائلہ کے مجرم کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے؟کیاخادم اعلیٰ شہباز شریف صاحب امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرےںگے اور امریکی دہشت گرد ریمنڈ ڈیوس کواس کے جرم کی سزا دلواپائیں گے؟؟؟تیونس میں بھی ایک ابو عزیزی نامی نوجوان کوایک شاہی ملازم نے تھپڑ مارا تھا جس کی بازگشت پورے ملک میں سنائی دی تھی اور ابو عزیزی نے خود کشی کر لی جس کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی اور تیونس میں انقلاب کی وجہ بن گئی لیکن پاکستان میں در در کی ٹھوکریں کھانے والے،انصاف کے منتظر کئی ابو عزیزی موت کو گلے لگا رہے ہیں لیکن ہم کل بھی سو رہے تھے اور آج بھی خاموش ہیں لیکن اب ہمیں بیدار ہونا پڑے گا کیونکہ
اٹھو وگرنہ حشر نہ ہو گا پھر کبھی
دوڑوکہ زمانہ چال قیامت کی چل گےا۔
ہمارے حکمران طبقہ کو شمائلہ کی خودکشی کا نوٹس لینا چاہئے اور اسے انصاف مہےا کرنا چاہئے اگر اسے انصاف نہ ملا تو بعید نہیں کہ تیونس کے طرز پر انقلاب بھی آسکتا ہے ویسے بھی میں نے تو پہلے بھی کہا تھا کہ 2011 ءانقلاب کا سال ہے،پہلے تیونس میںانقلاب آےا،اب مصر اور ےمن میں انقلابی تبدیلیا ں ہو رہی ہیں اور پاکستان کی کابینہ میںبھی تبدیلیا ں ہو رہی ہیں ےہ ایک خوش آئند بات ہے کہ پاکستان کی کابینہ کا سائز کم ہو جائے گا تو امید ہے کہ اخراجات میں بھی کمی آجائے گی ۔کم علمی کی وجہ سے کالم کے عنوان سے بھٹک گےا ہوں ہمیں شمائلہ کو انصاف دلانا ہے اور ان کے ےہ الفاظ نہیں بھولنے ہیں کہ مجھے انصاف چاہئے،مجھے انصاف چاہئے،خون کے بدلے خون چاہئے۔
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team