اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔01-04-2011

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ اور ہیوی ٹرانسپورٹ

کالم۔------عبدالماجد ملک

پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران پاکستانی قوم تمام دکھوں ،تکالیف اور غموں کو بھلا کر میچ دیکھنے میں اور جیتنے کی آس لگائے دعاﺅں میں مشغول و مصروف تھی لیکن قوم کی امیدیں اور تےاریاں اس وقت دھری کی دھری رہ گئیںاور جیت کی خوشی میں سجائے سارے کے سارے خواب چکنا چور ہو گئے جب پاکستان ےہ میچ ہار گےا ،ہار کا صدمہ بھی کچھ کم نہ تھا لیکن اس صدمے کو سہنے کے بعد پاکستانی قوم کو پھر دکھوں اورغموںکے پہاڑ دکھائی دینے لگے مہنگائی کے تیز طوفان آنکھوں کے آگے گھومنے لگے گیس کے بحران ےاد آنے لگے،اشےاءخوردونوش کی عدم دستےابی اور ان کا حصول ذہنوں میں گردش کرنے لگا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹیکسز نے غریب عوام کو باور کرانا شروع کر دیا کہ
غربت ،مہنگائی،لوڈشیڈنگ ،کرپشن اور بد عنوانی
ابھی تو ابتدا ہے پیارے ابھی آنے بحران اور بھی ہیں
ابھی تازہ تازہ پٹرول بم نے غریب عوام کی رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے جس کا سب سے زےادہ اثر انڈسٹریز اور ٹرانسپورٹ سیکٹرپر پڑا ہے کسی بھی ملک کی معیشت میں بہتری کے لئے صنعتیں سب سے زےادہ اور اہم کردار ادا کرتی ہیں اور انڈسٹریز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن پاکستان میں انڈسٹریز روز بروز زوال پذیر ہیں اور تباہی کے دہانے پہنچی ہوئی ہیں پہلے گیس کی بندش ہی کم مسئلہ نہ تھی کہ اس کے بعد

Yarn

ایکسپورٹ پر 15%ڈیوٹی عائد کر کے ایکسپورٹر کو تباہی کے دہانے پہنچانے کی تےاری کی جانے لگی ہے اب پٹرول بم گرنے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کراےوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا جس کا سب سے زےادہ اثر غریب عوام پر پڑے گا ایک اور غورطلب اور توجہ طلب بات ےہ ہے کہ ہیوی ٹرانسپورٹ میں روز بروزاضافہ دیکھنے کو آ رہا ہے ،اب پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا سب سے زےادہ

Effect

ہیوی ٹرانسپورٹ پر پڑے گا کیونکہ پاکستان میں دھاگے کی ایکسپورٹ پر ڈیوٹی عائد ہونے کے بعد کارگو میں کمی دیکھنے کو آرہی ہے اور دوسری طرف

Import

کارگو کی بھی صورتحال کوئی تسلی بخش نہیں ہے پاکستان کی ہیوی ٹرانسپورٹ جس کا پہیہ 24گھنٹے گھومتا رہتا تھا اب رک رہا ہے ہیوی ٹرالر کے مالکان اخراجات زےادہ ہونے کی وجہ سے اور آمدن و کرائے کم ہونے کی وجہ سے گاڑےاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ہیوی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام کرنے سے لاکھوں گھرانوںکے گھر کا چولہا جل رہا ہے اگر اس ٹرانسپورٹ کا پہیہ رک گےا اور کام سٹاپ ہو گےا تو خدشہ ہے کہ کہیں ملک میں شدید معاشی بحران نہ آ جائے اور لاکھوں گھرانوں کا جلتا چولہا ٹھنڈا نہ پڑ جائے اس لیے حکومت کو ہیوی ٹرانسپورٹ کو رواں رکھنے کے لئے کوئی جامع حکمت عملی تشکیل دینی ہوگی تاکہ ان پہہ چلتا رہے غریبوں کا چولہا جلتا رہے اور پاکستان میں خوشحالی کی لہر برقرار رہے ۔
حکومت اگر عوام کو پٹرولیم میں سبسڈی دینے کی سکت نہ رکھتی ہو تو ٹیکس میں کمی کر کے غریب عوام کے چہروں کی رونقوں کوماند نہ ہونے دیا جائے اور ان کے چولہوں کو ٹھنڈا ہونے سے بچاےا جا سکے کیونکہ
کہیں ایسا نہ ہو کہ درد بنے درد لادوا
کہیں ایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو
اس لئے درد لا دوا بننے سے پہلے حکومت کو اس کا ازالہ کرنا ہو گاکیونکہ فرمان نبی ﷺ کے مفہوم کے مطابق رعاےا کا خیال رکھنے کی ذمہ داری حاکم کی ہوتی ہے اللّہ ہم سب کا حامی و ناصرہو۔آمین ۔
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team