اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 

Email:-najeemshah@yahoo.com

کالم نگارنجیم شاہ کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

تاریخ اشاعت:۔10-05-2011

ایبٹ آباد سے اُسامہ آباد
تحریر: نجیم شاہ

انگریزوں کی آمد سے قبل برصغیر خطے کا معاشی طور پر مضبوط ترین گڑھ تھا۔اس کی بازگشت پورے یورپ تک سنائی دے رہی تھی۔ اس علاقے کی بہتر معیشت کی بدولت گوروں نے اسے سونے کی چڑیا ’’گولڈن سپیرو‘‘ کا نام دیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ تجارت کے نام پر کبھی مہارت کے نام پر اس علاقے تک انگریز کی نظریں اُٹھ چکی تھیں۔تاریخ کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ایک طرف انگریزوں نے برصغیر کو جی بھر کر لوٹا اور دوسری طرف اس خطے کو بے شمارپروجیکٹس بھی دیئی۔ ان میں مختلف شہروں کی آباد کاری، ریلوے نظام، ہسپتال اور تعلیمی ادارے اہم گردانے جاتے ہیں۔ انگریزوں نے اس علاقے میں رہتے ہوئے جہاں جیکب آباد سے ایبٹ آباد، لائل پور سے مری تک نئے شہر آباد کئے وہاں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، میو ہسپتال، ایچی سن کالج اور لارنس کالج جیسے پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ ان علاقوں کی اصل ترقی بھی انگریزوں کے آنے سے ہوئی لیکن یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ گوروں نے یہ پیسہ اپنی جیب سے نہیں لگایا بلکہ تجارت کے نام پر ہماری ہی دولت لوٹ کر اُس کا کچھ حصہ اس علاقہ میں لگا دیا اور اس میں بھی اُن کا اپنا ذاتی مفاد پنہاں تھا۔
برصغیر میں رہتے ہوئے انگریزوں نے کئی نئے شہر بسانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور پھر ان شہروں کے نام بھی اپنے نام سے منسوب کر دیئی۔ موجودہ پاکستان میں کئی ایسے شہر موجود ہیں جو آج بھی انگریز اور سکھ حکمرانوں کی یاد دلاتے ہیں۔ ایبٹ آباد شہر بننے سے قبل وادی اورش کہلاتا تھا ۔ یہ پرفضاء شہر انگریز کے زمانے میں ایک میجر جیمز ایبٹ نے 1853ء میں آباد کیا تھا۔ جیمز ایبٹ اُس وقت کے ضلع ہزارہ کا ڈپٹی کمشنر تھا اور اس شہر کی فطری خوبصورتی کا شیدائی رہا۔ سندھ کا خوبصورت شہر جیکب آباد برطانوی راج کے دور میں انگریز حاکم جنرل جان جیکب کے نام سے موسوم ہی۔ سر جان جیکب نے اس شہر کی بنیاد 1847ء میں رکھی تھی۔ اس سے قبل یہ علاقہ خان گڑھ کہلاتا تھا لیکن علاقے کیلئے انگریز جرنیل کی خدمات کے عوض اس علاقے کو جیکب آباد کا نام دیا گیا۔ فیصل آباد کا پرانا نام ساندل بار تھا۔ 1896ء میں پنجاب کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل سرجیمز بی لائل نے اس شہر کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا۔ اس طرح یہ نام ساندل بار سے تبدیل ہو کر لائل پور بن گیا اور پھر قیام پاکستان کے بعد 1985ء میں اس شہر کو سعودی فرمانروا شاہ فیصل شہیدکے نام سے موسوم کر دیا گیا۔ اٹک انگریز کے دور میں کیمبل پور کے نام سے مشہور تھا۔ 1904ء میں سرکولن کیمبل نے اسے شہر کا درجہ دیا اور پھر اُسی کے نام سے منسوب ہو گیا۔ بلوچستان کے خوبصورت شہر ژوب کو 1889ء میں انگریزوں نے فورٹ سڈیمن کا نام دیا جبکہ اس کا پرانا نام اپوزئی تھا۔ 1976ء میں ذوالفقار علی بھٹو نے اس کا نام تبدیل کرکے ژوب رکھ دیا ۔ساہیوال ایک خوبصورت اور سرسبز و شاداب شہر ہی۔ انگریز کے دور میں یہ شہر کراچی اور لاہور کے مابین ریلوے لائن پر واقع ایک چھوٹا قصبہ تھا۔ 1865ء میں اُس وقت کے گورنر پنجاب سر رابرٹ منٹگمری نے اس علاقہ کو منٹگمری کا نام دیا تھا جبکہ 1966ء میں اس کا نام تبدیل کرکے ساہیوال رکھ دیا گیا۔ ملکہ کوہسار مری ایک صحت افزاء مقام ہی۔ برطانوی راج میں جب پنجاب پر قبضہ کیا گیا تو انگریزوں کو کسی سرد مقام کی تلاش تھی۔ اس مقصد کیلئے مری کے قریب ایک جگہ منتخب کی گئی اور اس طرح 1851ء میں وہاں پہلی بارک تعمیر ہوئی۔ اس وقت مری سیاحت کیلئے ایک پرفضاء مقام ہے اور یہاں اسپتال، متعدد سکول اور جدید طرز کے ہوٹلز بھی ہیں۔
صرف انگریز ہی نہیں بلکہ اس خطہ میں کئی شہر ایسے بھی موجود ہیں جو سکھ جرنیلوں نے آباد کئے اور بعد میں اُنہی کے ناموں سے منسوب ہو گئی۔مانسہرہ اور ہری پور دو سکھ جرنیلوں مان سنگھ اور ہری سنگھ کے ناموں پر رکھے گئے ہیں جنہوں نے سید احمد شہید اور شاہ اسماعیل شہید کو ختم کیا۔مانسہرہ کا نام ’’مان سنگھ‘‘ کے نام سے اخذ ہوا، جو ایک زمانے میں اس علاقے کا حکمران تھا۔ مشہور ریاست امب جو کہ تنولی قبیلے پر مشتمل تھی بھی مانسہرہ کا حصہ ہے جس کی ریاستی حیثیت 1969ء میں حکومت پاکستان نے ختم کر دی تھی۔ہری پور کی بنیاد ایک سکھ جنرل ہری سنگھ نے 1821ء میں رکھی تھی۔ انگریز اور سکھ جرنیلوں نے جہاں کئی بڑے شہر آباد کئے وہاں کئی چھوٹے علاقے بھی اپنے نام سے منسوب کئے گئی۔ فورٹ منرو ڈیرہ غازی خان کا ایک علاقہ ہے جسے 1886ء میں اس وقت کے نوآبادیاتی حکمرانوں نے جو سرد علاقوں سے آئے تھے ، اسے گرمیوں میں اپنے لئے پسند کیا اور فورٹ منرو کا نیا نام دیا۔ اسی طرح میکلوڈ گنج بہاولپور میں واقع ہی۔اس کے علاوہ ایچی سن کالج، میو ہسپتال، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، لارنس کالج گھوڑا گلی بھی انگریز دور کے شاہکار ہیں۔
, انگریزوں کے جانے کے بعد برصغیر میں کئی مقامات کے نام تبدیل کئے گئی۔ مثلاً بمبئی سے ممبئی، مدراس سے چنائی، کلکتہ سے کولکتہ، لائل پور سے فیصل آباد، کیمبل پور سے اٹک، منٹگمری سے ساہیوال اور فورٹ سنڈیمن سے ژوب میں تبدیل ہوئی۔ ناموں کی اس تبدیلی کے پیچھے کوئی نہ کوئی تاریخی منطق ضرور ہوتی ہے اور نئے نام دراصل ان علاقوں کے قدیم نام تھی۔ پاکستان میں جہاں کئی مقامات اور اداروں کے نام تبدیل ہوئے وہاں اس وقت دو بڑے شہروں ایبٹ آباد اور جیکب آباد کے ساتھ ساتھ کئی چھوٹے شہروںفورٹ منرو، میکلوڈ گنج کے نام اب تک نہیں چھیڑے گئی۔اسی طرح کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، میو ہسپتال، ایچی سن کالج اور لارنس کالج کے نام بھی انگریز آقائوں والے چلے آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سکھ جرنیلوں کے نام سے منسوب کئی مقامات بھی تاحال اپنے پرانے ناموں سے پکارے جاتے ہیں جن میں مانسہرہ اور ہری پور قابل ذکر ہیں۔ انگریزوں کے جانے کے بعد کوئی ڈیڑھ صدی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن بہت سے اداروں اور مقامات کے نام ابھی تک تبدیل نہیں ہو سکی۔ اگر انگریزوں کے عطاء کردہ خطابات اور تمغوں کی طرح نام بھی اتنے ہی مقدس ہیں تو پھرلائل پور کو فیصل آباد، فورٹ سنڈیمن کو ژوب، کیمبل پور کو اٹک، منٹگمری کو ساہیوال سے بدلنے کی کیا ضرورت تھی۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم جبرواستبداد کی علامتوں اور دورِ غلامی کی یادگاروں کو مٹا دیں۔
ایبٹ آباد شہر انگریز کے دور سے ہی شہرت کا حامل رہا ہے اور موجودہ دور میں بھی پرفضاء مقامات، تعلیمی اداروں کی وجہ سے اس کی شہرت زبان زدِعا م ہی۔ اُسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کے بعد تو اس شہر کو عالمی شہرت بھی حاصل ہو چکی ہی۔ میڈیا کی رپورٹوں اور اُسامہ کی بیوی سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق اُسامہ کا آخری مسکن ایبٹ آباد رہا اور وہ یہاں گزشتہ پانچ سال سے مقیم تھی۔ اُسامہ بن لادن کی تصاویر ، ویڈیو جاری نہ کرنے اور امریکہ کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے بدلتے بیانات سے فی الحال یہ واقعہ مشکوک شکل اختیار کر چکا ہے ۔ برطانوی راج کے دوران ضلع ہزارہ تین انتظامی تحصیلوں میں تقسیم تھا جن میں مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور شامل تھی۔ ایبٹ آباد شہر ایک انگریز جبکہ مانسہرہ اور ہری پور سکھ جرنیلوں کے نام سے منسوب ہیں۔ ہزارہ کے لوگ تو ایسے باکمال محبتوں کے طالب ہیں کہ اس دیس پردیس کے مہمانوں کو رحمان سمجھتے ہیں۔ یہاں کے پٹھان قبائل کی دوستی کی مثال تو دنیا میں نہیں ملتی۔ اگر کہیں خدانخواستہ کسی سے دشمنی ہو تو دشمنی میں بھی دوستانہ کی گنجائش نظر آتی ہی۔ ایک انگریز کے بنائے ہوئے شہر میں دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب شخص کا رہائش پذیر ہونا یقینا گوروں کی دُکھتی رَگ پر ہاتھ رکھنے کے مترادف تھا۔ قطع نظر اس کے کہ اُسامہ بن لادن مجاہد تھے یا دہشت گرد، ہیرو تھے یا زیرو، امریکی آپریشن حقیقت پر مبنی تھا یا ڈرامہ لیکن حکومت سے پیشگی اجازت اور اطلاع دیئے بغیر یکطرفہ کارروائی کرکے اُسامہ کے نام پر اس شہر میں آپریشن کیا گیا۔ اب یہاں کے مکینوں کویہ حق پہنچتا ہے کہ وہ اس شہر کا نام تبدیل کر کے پرانا نام’’ وادی اورش ‘‘یا کوئی نیا نام رکھ سکتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ایبٹ آباد کو جو عالمی شہرت حاصل ہو چکی ہے اگر یہاں کے مکین چاہیں تو اس شہر کا نام اُسامہ کے نام سے بدل سکتے ہیں۔اس طرح ایبٹ آباد کا نیا نام اُسامہ آباد اور بلال ٹائون کا نیا نام اُسامہ ٹائون رکھا جا سکتا ہے لیکن یہ فیصلہ یہاں کے عوام نے کرنا ہے کہ آیا وہ ایک انگریز کے نام سے منسوب نام ہی برقرار رکھنا چاہتے ہیں یا پھر اسے تبدیل کرکے اپنا من پسند نام رکھتے ہیں۔ جیرونیمو ایک مشہور امریکی قبائلی جنگجو تھا۔ قدیم امریکی تاریخ میں جیرونیمو کو ایک ہیرو کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اگر ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اُسامہ کا خفیہ کوڈ نام ’’جیرونیمو‘‘ رکھنے پر امریکی انڈین باشندے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں تو پھر ایبٹ آباد کے عوام بھی یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ ایک انگریز کے نام سے منسوب نام بھی تبدیل کر دیں
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved