اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 1-514-970-3200

Email:-jawwab@gmail.com
 

 مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم

نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایسپرین کی ایک چھوٹی سی خوراک لینے سے کینسر سے ہلاکت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی اور دیگر مراکز پر ہونے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسپرین کی ایک چھوٹی سی روزانہ خوراک کینسر سے ہلاک کی خطرے کو پانچ گنا کم کر دیتی ہے۔

لانسٹ میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے سلسلے میں پچیس ہزار مریضوں کا مشاہدہ کیا گیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق برطانیہ سے تھا۔

ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینسر کی مریضوں میں ایسپرین سے ہونے والی فوائد اس سے پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہیں، جن میں خون بہنا سب سے زیادہ اہم ہے۔

یہ بات ڈاکٹروں کو پہلے سے معلوم ہے کہ ایسپرین کے استعمال سے دل مریضوں کو دل کا دورے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ لیکن اب تک یہ کہا جاتا تھا کہ اگرچہ اس کے استعمال سے کچھ فائدہ ہوتا ہے لیکن اس سے معدہ اور بڑی آنت میں خون بہنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

لیکن حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسپرین کی استعمال کے فوائد و نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے ماہرین کو کینسر کے خلاف اس کے مدافعتی اثرات کو نہیں نظر انداز کرنا چاہیے۔

جن مریضوں کو ایسپرین کی روزانہ خوارک دی گئی ان میں تجربے کی مدت کے دوران کینسر سے ہلاکت کا خطرہ ایک چوتھائی کم ہو گیا جبکہ ایسے مریضوں کی کسی دیگر بیماری سے موت کے خطرے میں بھی دس فیصد کمی آئی۔

ایسپرین کے فوائد پر تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ پیٹر روتھویل کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ ادھیڑ عمر افراد کو فوری طور پر اسپرین کھانا شروع کر دینی چاہیے لیکن کینسر کے بارے میں ہونے والی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ اس بات پر غور کرنا چاہیے۔

دیکھا گیا ہے کہ روزانہ پچھہتر گرام کی چھوٹی سی خوراک لینے سے بھی کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر پیٹر روتھویل کا کہنا ہے کہ عام طور پر ہزار میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں اندرونی بلیڈنگ یا معدے اور بڑی آنت میں خون بہنے کی بیماری ہو سکتی ہے لیکن ایسپرین کھانا سے یہ خطرہ دوگنا ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ادھیڑ عمر کے لوگوں میں پیٹ کے اندر خون بہنے کا خطرہ بہت کم ہے لیکن پچھہتر سال کے بعد یہ خطرہ ڈرامائی طور پر بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق عام افراد کو پینتالیس سے پچاس کے دوران ایسپرین کا استعمال شروع کر دینا چاہتے اور اس کے استعمال کو پچیس سال تک جاری رکھنا چاہیے۔

 

پھل پھیپھڑوں کے سرطان کیلئے مفید

نئی طبی تحقیق کے مطابق مختلف موسمی پھلوں کا متواتر استعمال پھیپھڑوں کے سرطان کے خطرات کو 23 فیصد کم کر دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں میں 5 مختلف نوعیت کی پروٹین نہ صرف پھیپھڑوں کے سرطان سے بچاتی ہے بلکہ سرطان کی دیگر اقسام کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔یورپین ای پی آئی سی نے پھیپھڑوں کے سرطان سے متعلق 10 مختلف ممالک سے اکٹھے کئے جانے والے اعداد و شمار میں پھلوں کی مقدار، پھلوں کی اقسام اور کھائے جانے والے عرصہ سے نتائج اخذ کئے۔ گرینڈ یا کسنر رجسٹری اینڈ ولسن سکول آف پبلک ہیلتھ کی سینئر محقق ماریہ جوسی سنپیج پیریزی کے مطابق پھلوں کے استعمال سے خاص طور پر سگریٹ نوش افراد کو بہت فائدہ دیکھا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار جن ممالک سے لئے گئے ان میں جرمنی، ڈنمارک، سپین، فرانس، یونان، ہالینڈ، اٹلی، ناروے، برطانیہ اور سویڈن شامل ہیں۔ ان اعداد و شمار میں پانچ لاکھ افراد کا تجزیہ شامل ہے۔

 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved