اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 خواتین اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

 
 

دلکش اور اسٹائلش بال

مینی کیور

ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ

موسم گرما میں میک اپ ۔۔۔۔۔

آنکھوں کا میک اپ

سیاہ حلقے

حسین بننے کا ایک راز یہ بھی ہے 

زیورات اورآپ کا حسن

میک اپ کرنے کی تکنیک

چہرے کی خوبصورتی نکھاریے

بالوں کی خشکی د ور کریں

روشن ،اجلی آنکھیں

جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

شفاف جلد کیلئے چند نسخے

چہرے کی دلکشی کا سامان کچن میں ہے

نرم و ملائم جلد.... مگر کیسے؟

گھریلو ٹوٹکے

لوشن کا استعمال اور فائدے

ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے

فیشل اور چہرے کی خوبصورتی

پرکشش اور جواں نظر آنے کیلئے

ہونٹوں کی خوبصورتی کے لئے نسخے۔

آپ پرکیساہئیر سٹائل اچھا لگےگا؟

پرفیومز کا استعمال احتیاط کا متقاضی

رنگ گورا کرنے والی کریمیں، جلد کے کینسر کا سبب
سارک ممالک میں رنگ گورا کرنے والی کریموں کی فروخت نے مشروبات کی خرید و فروخت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ بھارت کی نوجوان نسل میں اس رحجان کو سنو وائٹ سینڈ روم کا نام دیا گیا ہے۔ بھارت ہی میں دنیا کی سب سے بڑی شادی بیاہ کی صنعت بھی فروغ پا رہی ہے۔ پڑوسی ملک چین اس حوالے سے سر فہرست ہے۔ جہاں شادی میں استعمال ہونیوالی اشیاءاور جیمز کی خریداری پر سالانہ 40 ارب ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں ۔ اس صورتحال میں گوری چٹی د لہنوں اور خوبرو د لہوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، شائد اسی وجہ سے بھارت میں رنگ گورا کرنے والی کریموں کی صنعت سالانہ 18 فیصد ترقی کر رہی ہے جبکہ اس سال یہ شرح 25 فیصد ہو سکتی ہے ، جس کے بعد کاروبار 20 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ حد کو چھو لے گا۔ بھارتی مڈ ل کلاس کی آبادی متوقع طور پر 2025ء تک 10 گنا بڑھ کر 58 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ جائیگی ۔


دیکھا جائے تو قسمت کی د یوی صرف کریم بنانے والوں پر مہربان ہے، لیکن ماہرین نے رنگ گورا کرنیوالی کریموں کے جلد کی مضر اثرات سے متعلق بہت سے سوالات اٹھائے ہیں۔ برصغیر کے لوگوں میں عام سوچ یہ ہے کہ جس کی جلد جتنی سفید ہے وہ اتنا ہی پر کشش ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ رنگ گورا کرنے والی کریموں کا کاروبار بھارت میں ناقابل یقین حد تک بڑھ گیا ہے۔ اب تو مردوں کیلئے رنگ گورا کرنے والی کریمیں بھی مارکیٹ میں متعارف کرادی گئی ہیں ۔ ان کریموں کے کاروبار میں اضافہ کیلئے شاہ رخ خان، کترینا کیف، دیپکا پڈ کون، سونم کپور اور پریتی زنٹا بھی پیش پیش ہیں۔ جبکہ پاکستان میں ریما اور کچھ غیر معروف ماڈلز خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آج کسی بھی نوجوان لڑکی یا لڑکے کے بیگ کی تلاشی لیں آپ کو اس میں سے کریم یالوشن کی ٹیوب ضرور ملے گی۔ ماہرین کے مطابق رنگ گورا کرنے والی کریموں کے سائیڈ ایفیکشن ضرور ہوتے ہیں۔ کیونکہ ان کریموں میں اشیرونڈز استعمال کئے جاتے ہیں جو جلد کیلئے نقصان دہ برتے ہیں۔ لیکن ماہرین کی اس رائے کو اشتہار بازی اور رنگ گورا کرنے کی خواہش نے دبا رکھا ہے۔ ان کریموں میں ایک مادہ ہائیڈرو کوٹسنوں استعمال کیا جاتا ہے جس سے جلد کا کینسر ہو سکتا ہے۔

 
موٹی عورتیں چکوترہ آزمائش   
چکوترہ آج کل کثرت سے د ستیاب ہے اسے گریب فروٹ بھی کہتے چکوترہ سرد اور اور ترمزاج کا حامل ترش یا بعض حالقوں میں کٹھا میٹھا پھل ہے۔ یہ پھل سنگترے او رمالٹے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اسے جوس کے طور پر بالعموم استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پھل میں کیلشیم، فاسفورس ، آئرن اور وٹامن بی کمپلیکس اور وٹامن سی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے لہذا اسے موٹاپا دور کرنے کے حوالے سے بھی انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ پھل بھوک میں اضافہ کرتا ہے اور معدے کی قوت کو بڑھاتا ہے اس کا باقاعدہ استعمال قلب اور جگر اور گردوں کے لئے بھی مفید ہے۔ ذیا بطیس میں مبتلا خواتین بھی اس پھل کو کھا سکتی ہیں ۔ دفا تر میں کام کرنے والی خواتین جو کام کی زیادتی کی وجہ سے ڈ پریشن، اضمحلال اور تھکاوٹ کا شکار ہوں ان کے لئے چکوترے کے رس کا ایک گلاس فرحت اور تازگی کا سبب بن سکتا ہے۔
 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team