اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 خواتین اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

 

خوبصورت تراش والے ناخن

دلکش اور اسٹائلش بال

مینی کیور

ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ

موسم گرما میں میک اپ ۔۔۔۔۔

آنکھوں کا میک اپ

سیاہ حلقے

حسین بننے کا ایک راز یہ بھی ہے 

زیورات اورآپ کا حسن

میک اپ کرنے کی تکنیک

چہرے کی خوبصورتی نکھاریے

بالوں کی خشکی د ور کریں

روشن ،اجلی آنکھیں

جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

شفاف جلد کیلئے چند نسخے

چہرے کی دلکشی کا سامان کچن میں ہے

نرم و ملائم جلد.... مگر کیسے؟

گھریلو ٹوٹکے

لوشن کا استعمال اور فائدے

ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے

فیشل اور چہرے کی خوبصورتی

پرکشش اور جواں نظر آنے کیلئے

ہونٹوں کی خوبصورتی کے لئے نسخے۔

آپ پرکیساہئیر سٹائل اچھا لگےگا؟

پرفیومز کا استعمال احتیاط کا متقاضی

شفاف جلد مگر کیسے؟ 
خوبصورت اور پر کشش نظر آنے کیلئے صرف میک اپ اور بہترین لباس ہی ضروری نہیں بلکہ اس کے لئے آپ کی جلد کا تروتازہ ہونا بھی بے حد ضروری ہے۔ آنکھوں میں چمک اور صحت مند بالوں کا وجود بھی خوب صورتی کا لازمی جزو ہے لیکن یہ اسیوقت ممکن ہے جب آپ کی عمومی صحت اچھی ہو۔ خوب صورتی برقرار رکھنے کیلئے جلد کی حفاظت اور صفائی بنیادی اہمیت کی حامل ہیں لیکن ہم میں سے اکثر افراد اپنے اس خوب صورت اور قیمتی لباس کی طرف اس وقت تک توجہ نہیں دیتے جب تک اس طرف سے کوئی نقصان برداشت نہ کر لیں۔ خوبصورت جلد اس وقت تک اپنی خوبصورتی برقرار نہیں رکھ سکتی جب تک اس کی حفاظت نہ کی جائے کیونکہ وقت اور عمر کے ساتھ ساتھ جلد کا رنگ روپ بھی بدلتا رہتا ہے۔ موسم صحت اور ڈائٹنگ ایسے عوامل ہیں جو جلد پر نمایاں طور سے اثر انداز ہوتے ہیں۔ سخت سردی یا سخت گرمی میں جلد کے خلیات میں ٹوٹ پھوٹ ہونے لگتی ہے۔


اسی طرح بیماری اور دبلے ہونے کیلئے فاقہ کشی کرنے سے بھی جلد کا کھنچاﺅ اور تازگی متاثر ہوتی ہے۔ اسی لیے جلد کی حفاظت سے کبھی غفلت اختیار نہ کریں۔ اگر جواں سال میں ہی جلد کی حفاظت کیلئے تدابیر اختیار کرلی جائیں تو بڑی عمر میں چہرے پر چھائیاں وغیرہ پڑنے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ جلد کی حفاظت کو روز مرہ کے معمولات میں شامل کرنا چاہئے۔ جلد کی حفاظت کی بدولت آپ کی شخصیت اور شکل و صورت پر جو خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے وہ لوگوں کو تعریف کا موجب ہوں گے۔ جلد کیا ہے؟ جلد تین تہوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ پہلی تہہ وہ ہے جو ہمیں نظر آتی ہے یعنی کہ اوپری تہہ جبکہ دوسری اور تیسری تہیں پہلی مرتبہ کے نیچے ہوتی ہیں جو ہمیں نظر نہیں آتیں۔ پہلی تہہ بدلتی رہتی ہے اور اس کے مردہ خلیات کی جگہ نئے خلیات پیدا ہوتے رہتے ہیں جبکہ دوسری اور تیسری تہہ کا تعلق خون کی رگوں، بالوں کی جڑوں اورغدود سے ہوتا ہے۔ پیدائش کے وقت انسان کی جلد کو مکمل جلد کہا جاتا ہے۔ وقت اور عمر کے ساتھ ساتھ جلد نشوونما پاتی رہتی ہے۔ پچیس برس کی عمر تک جلد صحت مند اور تازہ رہتی ہے اور عموماً اس کے بعد تنزل کا شکار ہونے لگتی ہے اور انسان کو جلد کے متعلق کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مثلاً جلد میں نمی کے تناسب کا کم ہونا جس سے جلد پر لکیریں وغیرہ بھرنا شروع ہو جاتی ہیں۔ جلد کی تین قسمیں ہیں۔ نارمل جلد، خشک جلد اور چکنی جلد: جلد کے متعلق ماہرین کی رائے ہے کہ کسی بھی شخص کی جلد مکمل طور پر خشک، چکنی یا نارمل نہیں ہوتی بلکہ نوے فیصد خواتین کی جلد ملی جلی کیفیات کی حامل ہوتی ہے۔ ایسی جلد آنکھوں اور خساروں پر خشک ہوتی ہے لیکن تھوڑی اور ناک پر چکناہٹ نظر آتی ہے۔ ایسی خواتین جن کی جلد بنیادی طور پر خشک ہوتی ہے ان کے چہرے پر چھائیاں اور جھریاں جلد پر آسانی سے نمودار ہو جاتی ہیں۔

ایسی جلد نرم ملائل اور باریک ساخت کی ہوتی ہے۔ جس خواتین کی جلد چکنی ہوتی ہے۔ اس پر چمک نمودار ہوتی ہے۔ ایسی جلد کے مسامات نارمل اور خشک جلد کی نسبت زیادہ کھلے ہوئے ہوتے ہیں۔ عام طور پر سیاہ تل اور مہا سے نکلتے رہتے ہیں۔ چکنی جلد والی خواتین ہمیشہ یہ کوشش کرتی ہیں کہ کسی نہ کسی طرح اپنی جلد کو خشک جلد میں تبدیل کر لیں تاکہ نہ صرف جلدی بیماریوں سے نجات ملے بلکہ میک اپ بھی د یر پا ثاب ہو سکے۔ لیکن وہ اس حقیقت سے آگاہ نہیں ہوتیں کہ ان کی چکنی جلد باقی ماندہ دونوں اقسام کی جلد وں کے مقابلے میں زیادہ توانا اور زیادہ عرصہ تک تر و تازہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نارمل جلد صرف بچوں کی ہوتی ہے۔ بڑی عمر کے لوگوں کی جلد یا تو خشک یا پھر چکنی ہوتی ہے یا ملی جلی کیفیات کی حامل ہوتی ہے۔ اپنے کمپلیکشن اور جلد کی ساخت کو بہتر بنائیے جلد کی ساخت کے متعلق عام طور پر دو اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں۔ ایک تو اس کا رنگ دوسری جلد کی بناوٹ یا ساخت، کمپلیکشن کا مطلب تو یہ ہے کہ جلد کا رنگ اور نکھار کس طرح کا ہے اور جلد کی ساخت کو اس کی بناوٹ سے بیان کیا جاتا ہے۔ اور جلد کی ساخت کو اسی قسم کا تاثر دیتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں یعنی کمپلیکشن اور جلد کی ساخت عام طور پر یہ پتہ دیتی ہیں کہ جلد کتنی صحت مند ہے۔ موسموں کی سختی اور جلد کی طرف سے لاپرواہی اور غلط اور سستا میک اپ کا سامان جلد پر کیل مہا سے پیدا کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں اور اس کی وجہ سے جلد کا رنگ بھی تبدیلی ہو جاتا ہے اس کی ساخت اور چمک میں تبدیلی آجاتی ہے۔
 
 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team