32

زخمی کچھوے کوتھری ڈی خول لگانے کا پہلا کامیاب تجربہ

برازیل: برازیل میں ایک کچھوا آگ لگی جھاڑیوں میں پھنسنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا تھا جس سے وہ اپنے خول سے بھی محروم ہو چکا تھا لیکن ماہر ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن سے نہ صرف اس کی جان بچائی بلکہ اس کے تھری ڈی خول بھی لگانے میں کامیاب ہوگئے۔
آگ سے متاثر ہونے والے کچھوے کا خول تیار کرنے کے لیے ماہرین نے اس کی سیکڑوں تصاویر بنا کر اس کے لیے بالکل درست خول تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیا۔ اس کے بعد آپریشن کے ذریعے یہ خول کچھوے کو لگا دیا گیا۔ اب یہ کچھوا اپنے اس نئے خول کے ساتھ بالکل عام کچھوؤں کی طرح گھوم پھر رہا ہے۔ اس طرح تھری ڈی خول کا اعزاز حاصل کرنے والا یہ پہلا کچھوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں