آزاد کشمیر انتخابات ، کاغذات کی جانچ کا آج آخری دن

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے۔ 29 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

آزادکشمیر کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سات سو سے زائد امیداروں نے کاغذات جمع کرائے تھے جن کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے جس کے بعد 22 جون کو اعتراضات پر اپیلیں دائر کی جائیں گی، جن پر 23 اور 24 جون کو سماعت ہوگی۔

اعتراضات پر فیصلہ 25 اور 26 جون کو کردیا جائے گا جبکہ 28 جون کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 29 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر کے حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں