باکسر محمدعلی کی تدفین ، خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیوکا انکشاف

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لیجنڈ امریکی باکسر محمدعلی کےخاندان کے ایک فرد نے کھلاڑی کی تدفین کی خفیہ ویڈیو بنائی تھی جو بہت جلد ریلیز کی جائیگی۔
اس نے شان سے زندگی گذاری،اورشان ہی سے اس دنیا سے رخصت ہوا،محمد علی کے جنازے میں دنیا بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی اور لاکھوں مداحوں نے اپنے چیمپئن کو بڑے شان سے آخری سلام پیش کیا۔

اب لیجنڈ امریکی باکسر محمدعلی کی تدفین کی خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیوجلد منظرعام پر آنےکی خبریں گرم ہوگئی ہیں ،ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد علی کےخاندان کے ایک فرد نے محمد علی کو لحد میں اتارنے کی خفیہ ویڈیو بنائی اور اس ویڈیو کا صحیح خریدارڈھونڈنے کے لئے امریکا کی مختلف ریاستوں کا دورہ بھی کیا ۔

برطانوی اخبار کے مطابق لوئی ول میں محمد علی کی تدفین کے موقع پر بنائی گئی اس ویڈیو کا علم محمد علی کی بیوہ اور ان کی بیٹوں کو بھی نہیں تھا،اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سات منٹ طویل اس ویڈیو کو فروخت کرنے کے لئے دو امریکی میڈیا گروپ سےرابطہ کیا گیا ،جن میں ایک میگزین اوردوسرا نشریاتی ادارہ شامل ہے۔

اخبار کے مطابق ویڈیو بنانے والے نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھی ہے اور وہ اس ویڈیو کو تقریبا دس لاکھ ڈالرز میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں