مسجد نبوی میں روزہ داروں کی پیشانی چومنے والا سعودی نوجوان

رمضان المبارک کا مہینہ آتے ہی جہاں دنیا بھر میں اجتماعی افطاری کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے وہیں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں بھی اجتماعی افطاری کا اہتمام انتہائی خلوص اور مروت کے ساتھ کیا جاتا ہے اور اس دوران نوجوان اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں ایک ایسے ہی نوجوان کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے جوافطار کے لئے آنے والے روزہ داروں کی پیشانیوں کو چوم کر انہیں دستر خوان پر بہت عزت اور تکریم سے جگہ دیتا ہے۔

اس موقع پر اس رضاکار محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ اسے روزہ داروں کی پیشانیوں کو چوم کر دلی اطمینان اور خوشی حاصل ہو تی ہے ۔محمد ابراہیم کی روزہ داروں کی پیشانیوں کو بوسہ دینے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ انٹرنیٹ پر مقبول ہورہی ہے جسے بے حد سراہا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں