حامد کرزئی نے نریندر مودی کی بلوچستان سے متعلق ہرزہ سرائی کی حمایت کر دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نواز سابق افغان صدر حامد کرزئی نے نریندر مودی کی بلوچستان سے متعلق ہرزہ سرائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب دینے کا حق ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ بھارت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہاکہ بھارت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب دے ۔انکاکہنا تھاکہ پاکستانی حکام افغانستان اور بھارت کے حوالے سے آزادانہ طور پر بولتے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے بلوچستان کے بارے میں بات کی ہے ۔حامد کرزئی نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ بھارت جس کی پرامن بقائے باہمی کی ایک روایت ہے خطے میں کسی پراکسی وار پر جانے کا ارداہ رکھتا ہے ،خطے کو پراکسی وار کی طرف نہیں جانا چاہیے۔

پنھنجي راءِ لکو