مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

سری نگر(آن لائن نیوز اردو پاور) مقبوضہ کمشیر میں نامعلوم افراد نے قابض بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوجی اہلکار پٹرولنگ پر تھے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں ایک عام شہری بھی مارا گیا جب کہ زخمی فوجی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.