مردہ بلی کے گرد امریکی مرغیوں کا اچھوتا رقص

بوسٹن: مری ہوئی بلی کے گرد امریکی مرغیوں (ٹرکیز) کے انوکھے رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھنے والے حیرت زدہ ہیں۔
ٹوئٹر اور یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی یہ ویڈیوز بوسٹن کے مختلف شہریوں نے پارکوں اور رہائشی مقامات پر بنائی ہیں جن میں ٹرکیز کو مردہ بلیوں کے گرد خاص انداز سے اکٹھے ہو کر چکر لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Follow
J… @TheReal_JDavis
These turkeys trying to give this cat its 10th life
6:00 AM – 2 Mar 2017
99,609 99,609 Retweets 153,973 153,973 likes
’’ٹرکی‘‘ امریکا میں پایا جانے والا ایک پرندہ ہے جو مرغیوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے البتہ اس کی جسامت عام پالتو مرغی کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتی ہے جب کہ یہ تیتر جیسا دکھائی دیتا ہے۔

مری ہوئی بلی کے گرد ٹرکیز کے اس اچھوتے رقص کی وضاحت کرتے ہوئے ماہرینِ حیاتیات کا کہنا ہے کہ غالباً اس طرح سے چکر لگا کر وہ یقین کرتے ہیں کہ بلی واقعی مرگئی ہے اور جب انہیں بلی کے مرے ہونے کا یقین ہوجاتا ہے تو وہ منتشر ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ کیونکہ ٹرکیز اُڑ نہیں سکتے اس لیے وہ کسی جگہ پر داخلے کا راستہ ڈھونڈنے کے لیے بھی اس کے گرد مسلسل چکر لگاتے رہتے ہیں اور راستہ ملنے پر اندر داخل ہوجاتے ہیں لیکن جب کئی چکر لگانے کے بعد بھی اندر داخل ہونے کا راستہ نہیں ملتا تو وہ کسی دوسری جگہ کا رُخ کرتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو