افغانستان میں فوجی اسپتال پر حملے میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی

کابل(آن لائن نیوز اردو پاور) افغانستان کے دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے کے قریب ملٹری اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے جب کہ فورسز کے آپریشن میں 4 حملہ آور مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ملک کے سب سے بڑے سردار داؤد خان ملٹری اسپتال پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق پہلے اسپتال کے گیٹ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز کا روپ دھارے دہشت گرد اسپتال میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

پنھنجي راءِ لکو