سعودی اسکول کے غریب چوکیدار نے ایمانداری کی عظیم مثال قائم کردی

ریاض(آن لائن نیوز اردو پاور) سعودی عرب میں ایک شہری نے ایمانداری کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے ایک کروڑ ریال کی واپس کردی جس پر سعودی شہری دفاع کے محکمے کی جانب سے شہری کو نعام اور اعزازی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر الاحساء میں ایک مقامی اسکول کے سیکیورٹی گارڈ حامد المہمیزی کو راستے سے ایک کروڑ ریال ( 2 ارب 80 کروڑ روپے) کی رقم ملی جو اس نے اٹھا کر اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دی۔ سعودی حکام اور شہری دفاع کے حکام کی جانب سے شہری کو انعام و کرام اور اظہار تشکر کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
حامد المہمیزی نے شہری دفاع کی جانب سے انعام و کرام اور سرٹیفکیٹ کی تصاویز سوشل میڈیا پر جاری کیں جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور ان کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

پنھنجي راءِ لکو