ٹرمپ کی فلسطینی صدر محمود عباس کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت

واشنگٹن(آن لائن نیوز اردو پاور) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے بات کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو فون پر وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔ صدر محمود عباس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 3 سال قبل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ختم ہونے والے پرامن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

پنھنجي راءِ لکو