برطانوی وزیرِاعظم کی عجیب و غریب ہنسی سوشل میڈیا پر وائرل

لندن(آن لائن نیوز اردو پاور) برطانوی خاتون وزیرِ اعظم تھریسامے کے عجیب وغریب قہقہوں نے پوری دنیا کو ان کی ویڈیو دیکھنے پر مجبور کردیا جس میں وہ کسی بات پر اتنا ہنسیں کہ خود پر قابو ہی نہ رکھ سکیں۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی اس ویڈیو میں تھریسامے دارالعوام میں وزیرِ اعظم سے سوالات ( ایم سی کیو) سیشن کے دوران کسی بات پر اتنا ہنسیں کہ ان کا سر پشت کی جانب ڈھلک گیا اور ان کا پورا دھڑ ہیسٹریائی انداز میں ہلنے لگا۔
تھریسامے نے اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کے سوال کے جواب میں اس ردِ عمل کا اظہار کیا۔ کوربن نے ان سے پوچھا تھا کہ سرے کاؤنٹی کونسل میں ٹیکس پر ہونے والے ایک ریفرنڈم کو رکوانے کے لیے حکومت نے کوئی ’’خاص ڈیل‘‘ کی ہے تو اس پر تھریسامے نے جواب دیا کہ اس پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی لیکن جب جیریمی نے دوبارہ اصرار کیا تو تھریسامے نے زوردار قہقہہ لگایا جسے سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو