دوسرے جانوروں پرلفٹ لینے والے جانورں کی دلچسپ تصاویر

لندن(آن لائن نیوز اردو پاور) دنیا بھر کے جنگلات اور قومی پارکوں میں ایک جانور کی دوسرے پر سواری اور سفر کرنے کی دلچسپ تصاویر آپ دیکھتے رہتے ہوں گے لیکن ان میں سے بعض تصاویر جانوروں کے درمیان ’’ہم زیستی‘‘ یعنی سمبایوسس کو ظاہر کرتی ہیں۔
دنیا بھر سے کاہل جانوروں کی لفٹ لے کر دوسرے جانوروں پر سواری کی کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے جو یقیناً آپ کو مسکرانے پر مجبور کردیں گی۔

مسافر مینڈک:
زیر نظر تصویر میں ایک خوبصورت مینڈک بہت اعتماد کے ساتھ ایک بڑے بھنورے پر سوار ہوکر سفر کررہا ہے۔ یہ تصویر انڈونشیا میں جنگلی حیات کے ماہر ہینڈی ایمپی نے کھینچی ہے۔

چیونٹی اور گھونگا ایکسپریس:
مسافر چیونٹی ایک گھونگے پر بیٹھ کر 20 سینٹی میٹر دور تک گئی اور اس تصویر کو بہترین تصویر بھی قرار دیا گیا ہے۔

کچھوا چال:
مشرقی سسیکس میں لی گئی یہ تصویر ڈروسیلاس پارک میں لی گئی ہے جس میں ایک بوڑھے کچھوے پر ایک ممالیہ ہائریکس سواری کررہا ہے۔

مگرمچھ اور گھونگا:
اس خوبصورت تصویر میں ایک مگر مچھ منہ کھولے بیٹھا ہے جب کہ گھونگا اس کی ناک پر بیٹھا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مگر مچھ نے خوش ہوکر منہ کھولا ہے یا گھونگے نے اس کے ناک میں کھجلی کردی ہے۔

پرندے پر پرندہ:
اسے ایک نایاب تصویر قرار دیا جارہا ہے جس میں سرخ دم والے عقاب پر ایک چھوٹا پرندہ بیٹھا ہے۔ یہ تصویر ڈی سوٹو اینڈ بوئر شوٹ نیشنل وائلڈ لائف رینج میں لی گئی ہے۔

دریائی گھوڑا دھوپ کھانے کا بہانہ:
ایک دریائی گھوڑے پر ان گنت کچھوے (ٹیراپن) دھوپ سینک رہے ہیں۔ یہ تصویر جنوبی افریقہ کے کروگر پارک میں لی گئی ہے۔

دنیا کا سب سے بہادر رکون:
فلوریڈا میں واقع اوکلاوا دریا میں ایک رکون مگرمچھ کی پشت پر سوار اپنا سفر طے کررہا ہے تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ مسافر کی منزل کہاں اور کتنی دور تھی۔

بندر اور ہرن کی دوستی:
ملائشیا کے مالیکا چڑیا گھر میں ایک آسٹریلوی سیاح کیرول اسمتھ نے یہ تصویر لی ہے جس میں ایک بندر ایک ہرن پر پرسکون انداز میں لیٹا ہے۔

گدھے کا بکری سے تعاون:
نامعلوم مقام پر لی گئی اس تصویر میں ایک چھوٹی بکری خود کو متوازن انداز میں گدھے پر سوار کرانے کے بعد درخت کے پتے کھارہی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو