امریکی ایئرلائن کا پائلٹ دورانِ پرواز انتقال کرگیا

نیو میکسیو(آن لائن نیوز اردو پاور) امریکا میں دوران پرواز معاون پائلٹ انتقال کرگیا تاہم جہاز کو بحفاظت اس کی منزل پر اتار لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایئرلائنز کی فلائٹ ریاست نیومیکسکو کے شہر البقرقے جارہی تھی جس کی لینڈنگ کے وقت رن وے سے صرف 2 میل کی دوری پر معاون پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی اور اس نے طبی مدد کی درخواست کی۔
کپتان کی درخواست پر جہاز میں سوار 2 میڈیکل ماہرین نے 35 سے 40 منٹ تک کوپائلٹ ولیم مائیک گربس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ جہاز کے معاون فلائٹ کے انتقال کے بعد پرواز کو بحفاظت ہوائی اڈے پر اتارا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے پائلٹ کو چیک کیا تو وہ انتقال کرچکا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو