اہم مواقع پر کھانے میں ان 5 ڈشز کا ہرگز انتخاب نہ کریں

دفتر کے کولیگ اور اکثر دوستوں کے ساتھ اہم مواقع پر کھانا کھانے جانا ایک خوشگوار موقع ہوتا ہے جس میں آپ اپنی من پسند ڈش بھی آرڈر کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات آپ ایسی ڈش آرڈر کردیتے ہیں جو آپ کو پریشانی میں بھی ڈال سکتی ہے اور ایسی پریشانی سے بچنے کیلیے اہم مواقع پر ان 5 ڈشوں کے انتخاب سے گریز کریں۔
جھینگا:

آفس باس یا اہم دوستوں کے ساتھ لنچ پر جانے کے لیے جھینگے یا کیکڑے کا ہر گز انتخاب نہ کریں کیونکہ یہ باآسانی نہیں کھایا جاسکتا اور اسے آرڈر کرکے آپ صرف اپنے کھانے کی ٹیبل کو گندا ہی کریں گے جو آپ کے لیے شرمندگی کا سبب بن سکتا ہے۔
جمبو سوشی رول یا جمبو برگر:

نارمل رول اور برگر چاہے وہ چکن ہو یا بیف، باآسانی اور شوق سے کھایا جاتا ہے اور اکثر لوگ لنچ پر آردڑ بھی کرتے ہیں لیکن اگر اسی برگر کا سائز دگنا بلکہ تین یا چار گنا بڑھا دیا جائے تو اس کی ایک بائٹ لینے کے لیے آپ مشکل میں پڑ جائیں گے۔ اس طرح کے برگر کو کھانے کے لیے کئی حصوں میں تقسیم کرنا ہوگا جس سے صرف گندگی پھیلے گی اور آپ کو کھانے میں بھی مزہ نہیں آئے گا اور سامنے والا آپ کو دیکھ کر اکتا بھی سکتا ہے۔
پیسٹو یا اسپینش:

اس ڈش کو بزنس لنچ پر آرڈر کرکے آپ صرف اپنی پریشانی میں اضافہ کریں گے کیونکہ پالک سے بنی یہ ڈش آپ کے دانتوں میں پھنس سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو پیسٹو کھانے کا شوق کافی مہنگا ثابت ہوسکتا ہے جب کہ اس ڈش کو کسی کے سامنے کھانے میں آپ کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کمچی یا مچھلی:

کمچی ایک کورین ڈش ہے جس کی بدبو انتہائی تیز ہوتی ہے جو ساتھ بیٹھے شخص کو ناگوارا گزرسکتی ہے اور ایسے ہی مچھلی کی بدبو بھی انتہائی تیز ہوتی ہے حالانکہ مچھلی فرائی ہونے کے بعد اس کی تمام تر بدبو خوشبو میں تبدیل ہوجاتی ہے مگر پھر بھی بہت سے لوگ اس پسند نہیں کرتے لہٰذا اہم مواقع میں اسے آرڈر کرنے سے بھی احتیاط کریں۔
اسپیگڈی یا سوپ / کیچپ

یہ وہ ڈشز ہیں جنہیں بہت احتیاط سے کھانا پڑتا ہے اور تھوڑی سے بے دھیانی بھی آپ کے کپڑوں کو داغ دار بناسکتی ہے اس لیےاگر ایسا ہوا تو یہ عمل آپ کو بھری محفل میں شرمندہ کرنے کے لیے کافی ہے۔
اگر آپ بزنس لنچ میں اپنی عزت قائم رکھنا چاہتے ہیں اورکھانے کے معاملے میں خود کو بہت مہذب دکھانا چاہتے ہیں تو ان تمام ڈشز سے دور رہیں ورنہ یہ آپ کو بھری محفل میں شرمندہ کرنے کے لیے کافی ہوں گی۔

پنھنجي راءِ لکو