واہگہ بارڈرپرپریڈ کے دوران بھارتی ترنگا پھرگرگیا

لاہور(آن لائن نیوز اردو پاور) واہگہ باڈر پرپریڈ کے دوران جہازی سائزکا بھارتی ترنگا رسی ٹوٹ جانے کے باعث زمین پر آ گرا۔
واہگہ باڈرپرپریڈ کے دوران جہازی سائز کا بھارتی ترنگا رسی ٹوٹ جانے کے باعث زمین پرآ گرا اوراس دوران بھارتی باڈر سیکیورٹی فورس نے جھنڈے کو زمین سے گرنے سے بچانے کے لیے بھرپورکوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
یاد رہے گزشتہ دنوں بھی ترنگا ہوا کے تیزتھپیڑے برداشت نہ کرتے ہوئے پھٹ گیا تھا جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم آزادی پر لہرایا گیا ترنگا بھی عوام کے قدموں تلے گرپڑا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو