امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کسی بھی وقت تصادم ہوسکتا ہے، چین

بیجنگ(آن لائن نیوز اردو پاور) چین نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تصادم کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے جو کسی بھی وقت ہوسکتا ہے تاہم اس جنگ میں کسی کی بھی جیت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے متعلقہ فریقین کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں متعلقہ فریقین کو اشتعال انگیزی اور دھمکیوں سے دور رہتے ہوئے سنگین صورتحال کو آخری مرحلے تک نہیں لے جانا چاہیئے۔
دوسری جانب امریکا نے اپنا جنگی بحیری بیڑا شمال کوریا کے قریب سمندر میں لاکھڑا کیا ہے جس کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ تمام مسائل کی وجہ شمالی کوریا ہے جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

پنھنجي راءِ لکو