دکان سے روزانہ آئسکریم لے جانی والی گلہری

شمالی کیرولینا(آن لائن نیوزاردو پاور) دنیا میں کچھ جانور لوگوں سے ایسے مانوس ہوتے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ان کے پاس آتے ہیں۔ اسی طرح امریکا میں بھی ایک گلہری ایک سال سے آئسکریم کی دکان پر ایک خاص وقت پر آتی ہے اور دکان سے آئسکریم لے کر رفو چکر ہوجاتی ہے۔
یہ گلہری روزانہ مفت میں آئسکریم لے جاتی ہے اور جب لوگ اسے آئسکریم پیش کرتے ہیں تو وہ فوراً اسے چھین کر رفو چکر ہوجاتی ہے۔ ریاست کیرولائنا میں ہولڈن پیچ پر واقع آئسکریم کی دکان پر ایک سال قبل یہ گلہری آئی تھی جب اسے آئسکریم پیش کی گئی۔ اس کے بعد یہ مسلسل ہر روز ایک ہی وقت پر یہاں آتی ہے جب کہ یہ ایک دن میں دومرتبہ بھی آتی ہے۔ اس کے لیے چھوٹی سی کون میں آئس کریم بھری جاتی ہے تاکہ وہ اسے تھام کر سکون سے کھاسکے۔
دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ جب بھی اس کا نام پکارا جائے یہ درخت سے پھدکتی ہوئی اترتی ہے اور اپنی من پسند غذا لے جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گلہری دکان پر آنے والے لوگوں کو بھی تفریح فراہم کرتی ہے۔ اگر گلہری خوش ہو تو یہ بچوں کے ساتھ گالف بھی کھیلتی ہے۔ یعنی یہ گالف کلب میں گھومتی ہے اور گیندوں کے ساتھ کھیلتی رہتی ہے۔ لوگ اسے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے یہاں رونق بڑھ گئی ہے۔

اب یہ حال ہے کہ اس دکان پر آئسکریم خریدنے والے افراد کا پہلا سوال اس گلہری سے متعلق ہوتا ہے اور لوگ اسے دیکھنے کے لیے کئی گھنٹے تک اس کا انتظار کرتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو