بھارتی ریاست کیرالہ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کے کھیلوں کے مقابلے

نئی دلی(آن لائن نیوزاردوپاور) بھارتی ریاست کیرالہ میں خواجہ سراؤں کے لئے پہلی مرتبہ 28 اپریل کو ایتھلیٹ مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ریاست بھر سے 200 امیدوار حصہ لیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خواجہ سراؤں کو سرکاری ملازمتوں میں حصہ دینے کے بعد اب کھیلوں میں بھی لانے کے لئے ریاست کیرالہ کی سابق کھلاڑیوں نے 28 اپریل کو ایتھیلیٹ مقابلے کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے ریاست بھر سے 200 خواجہ سرا حصہ لیں گے۔ خواجہ سراؤں کے ایتھلیٹ مقابلوں کے لئے پہلی مرتبہ لوگو بھی جاری کیا گیا جو کسی حد تک اولمپک مقابلوں کے لوگو سے مماثلت رکھتا ہے۔
ایونٹ کوآرڈینیٹر انیل ارجونان کا کہنا ہے کہ ریاست کے ہر ضلع سے 20 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جب کہ مقابلوں میں 6 قسم کے کھیل شامل کئے گئے ہیں جن میں 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر،100×4 میٹر ریس، لانگ جمپ اور شارٹ پٹ شامل ہیں۔

ایونٹ میں کوچ کے فرائض انجام دینے والے جگادیش پی کا کہنا ہے کہ 28 اپریل کو ایونٹ کا حصہ بننے والے خواجہ سرا باقاعدہ طور پر کوئی ایتھیلیٹ نہیں ہیں اس لئے انہیں کسی بھی قسم کی انجری سے محفوظ رکھنے کے لئے پہلے تربیت دی جائے گی جس کے بعد انہیں مقابلوں میں شامل کیا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو