بھارت میں چوہے 9 لاکھ لیٹر شراب پی گئے

دنئی دلی(آن لائن نیوزاردو پاور) بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف چھاپوں کے دوران برآمد ہونے والی شراب میں سے 9 لاکھ لیٹر شراب چوہے پی گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بہار پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں شراب پر عائد پابندی کے بعد چھاپوں کے دوران پکڑی جانے والی شراب کو پولیس کے گودام میں رکھا گیا تھا جہاں موجود شراب کے شوقین چوہے 9 لاکھ لیٹر شراب پی گئے۔ اس حوالے سے مقامی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ پولیس کے گودام میں رکھی گئی شراب کی بوتلیں غائب کردی گئی ہے جس کے بعد ریاستی پولیس کا اجلاس ہوا جس میں انکشاف کیا گیا کہ گودام میں رکھی گئی شراب کی کچھ بوتلیں چوہوں نے توڈ دی اور بقایا 9 لاکھ لیٹر شراب شوقین چوہے پی گئے۔
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ سال اپریل میں شراب پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد شراب کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ریاست بھر میں مختلف آپریشنز کئے جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ 13 ماہ کے دوران پولیس نے مقامی سطح پر تیار کردہ اور ایکسپورٹ کوالٹی کی 9 لاکھ 15 ہزار لیٹر شراب پکڑی تھی اور لوگوں سے برآمد کردہ گودام میں رکھی گئی بوتلوں کا صفایا ہوچکا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو