شام میں داعش نے روسی فوجی کا سرقلم کردیا

قاہرہ( آن لائن) شام میں بشار الاسد اور روسی افواج کے خلاف برسرپیکار داعش کے جنگجوﺅں نے ایک روسی فوجی افسر کا سر قلم کردیا .
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ ، نیا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوگا: نجی ٹی وی کا دعویٰ
امریکی ویب سائٹ ”سائٹ “ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کےجنگجوؤ ں نے شام میں ایک روسی فوجی افسر کا سر قلم کر دیا ہے۔ داعش نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ایک ایسے یرغمالی کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو ان شدت پسندوں کے بقول شام میں گرفتار کیا جانے والا ایک روسی انٹیلی جنس افسر تھا۔ شام میں روسی دستے صدر بشار الاسد کی حمایت میں داعش کے جنگجوﺅں کے خلاف لڑ رہے ہیں،جو بشار الاسد کے اقتدار کا خاتمہ کرنا چاہ رہے ہیں۔ تاہم روسی وزارت دفاع نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو