انڈونیشیا کے ساحل پر 49 فٹ طویل اسکوئیڈ دیکھ کر لوگ حیران

جکارتا(آن لائن نیوزاردو پاور) انڈونیشیا کے ساحل پر ایک پراسرار سمندری مخلوق کی لاش دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور پہلے یہ سمجھے کہ شاید یہ کسی بہت بڑی پرانی کشتی کا ڈھانچہ ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ آکٹوپش کی قریبی رشتے دار ہے جسے ہم اسکوئیڈ کے نام سے جانتے ہیں۔

انڈونیشیا کے صوبے مولاکو میں سیرام جزیرے پر نمودار ہونے والی یہ اسکوئیڈ لگ بھگ 49 فٹ لمبی ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ کم ازکم تین روز پہلے مری تھی اور اس کی لاش ساحل پر آگئی تھی۔ مقامی افراد نے اس کی لاش سے اٹھنے والی بدبو کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے حکومت سے اسے فوری طور پر ہٹانے کا کہا ہے۔
عموماً سمندری جانور ساحلوں پر آکر پھنس جاتے ہیں اور مرجاتے ہیں۔ اس سال نیوزی لینڈ کے ساحلوں پر 400 سے زائد وھیل پھنس چکی ہیں جنہیں بڑی مشکل سے گہرے پانیوں تک پہنچایا گیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو