جنوبی کوریا میں جسم کے پوشیدہ حصوں میں سونا اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار

سیول(آن لائن نیوزاردو پاور) جنوبی کوریا کے ائیر پورٹ پر پولیس نے جسم کے پوشیدہ حصوں میں 2 ٹن سونا چھپا کر اسمگل کرنے والے 51 اسمگلرز کا گروہ گرفتار کرلیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
جنوبی کوریا کے اخبار کے مطابق جنوبی کوریا میں پولیس نے تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے، کورین حکام کا کہنا ہے پولیس نے آپریشن کے دوران ائیرپورٹ سے 51 اسمگلرز کو گرفتار کیا جو جسم کے مخصوص حصوں میں سونا چھپاکر اسمگلنگ کرتے تھے، پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مرد اور خواتین شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ 2 سال کے عرصے میں 2 ٹن سونا ٹوکیو اور چین سے اسمگل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین اور مرد اسمگلرز جسم کے پوشیدہ حصوں میں سونے کی 200 گرام وزن تک کی 6 سونے کی ٹِکیا چھپاکر اسمگلنگ کرتے تھے، پولیس نے واقعے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے جب کہ اس حوالے سے مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

پنھنجي راءِ لکو