فرانس میں دنیا کا طویل ترین اسٹرابری کیک تیار

پیرس(آن لائن نیوزاردو پاور) فرانس میں ہر سال مئی میں اسٹرابری فیسٹول ہوتا ہے اور اسی مناسبت سے رواں سال پانچ بہترین شیف نے گھنٹوں کی محنت کے بعد دنیا کا سب سے طویل اسٹرابری کیک تیار کرکے پچھلے ریکارڈ توڑدیئے۔

اس کیک کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے جس کی لمبائی 105 فٹ ہے۔ اس پر کریم کی کئی تہیں، اسفنج کیک اور اس پر تازہ اسٹرابریز لگائی گئی ہیں تاہم 5 شیف کی مدد کرنے والے کئی افراد نے کچن میں رہ کر کام کیا جن کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

کیک کی تیاری میں 720 انڈے، انڈوں کی 300 زردیاں، 59 پونڈ چینی اور 66 پونڈ آٹا جبکہ 44 پونڈ اسٹرابریز استعمال ہوئیں۔ اس پروگرام کی ساری رقم فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔ کیک کے ٹکڑے لوگوں کو فروخت کئے جائیں گے اور اس کا معاوضہ خیراتی امور میں خرچ ہوگا۔

پنھنجي راءِ لکو