’پیزا‘ پر مضمون لکھنے پر اعلیٰ ترین یونیورسٹی میں داخلہ

واشنگٹن(آن لائن نیوزاردو پاور) ہائی اسکول کی طالبہ کیرولینا ولیمز نے پاپا جونز پیزا پر ایک مضمون لکھ کر بھیجا جو ییل یونیورسٹی انتظامیہ کو انتا پسند آیا کہ انتظامیہ نے اپنی سخت پالیسی کے باوجود نوعمر لڑکی کو یونیورسٹی میں داخلہ دے دیا۔
ییل اس وقت امریکا کی ممتاز ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں داخلے کے لیے بہترین گریڈ کے دیگر صلاحیتیں بھی درکار ہوتی ہیں لیکن کیرولینا ولیمز نے انہیں پاپا جونز پیزا آرڈر کرنے سے متعلق ایک مضمون بھیجا جو جامعہ انتظامیہ کو پسند آ گیا۔ واضح رہے کہ یہاں سے ہیلری کلنٹن اور میرل اسٹیپس جیسے مشہور افراد نے تعلیم حاصل کی ہے۔
کالج میں داخلے کے لیے حال ہی میں ایک شرط یہ بھی رکھی گئی کہ وہ کسی ایسی شے کے بارے میں ایک مضمون بھی لکھ کربھیجیں جو انہیں بہت عزیز ہو اور کیرولینا نے انہیں پیزا پر ایک مضمون لکھ کر بھیجا، کیرولینا نے اپنے مضمون میں لکھا کہ انہیں پاپا جونز پیزا بہت پسند ہے اور اس کا آرڈر دینا بھی اچھا لگتا ہے۔ طالبہ نے مزید لکھا کہ وہ ایک مصنفہ بننا چاہتی ہیں تاہم وہ بزنس اور معاشیات میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

اس کے جواب میں انتظامیہ نے مبارکباد کا خط لکھتے ہوئے انہیں ییل یونیورسٹی میں داخلے کی نوید سنا دی۔ انتظامیہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ اسے خود بھی پیزا پسند ہے۔

پنھنجي راءِ لکو