چین نے مسعود اظہر پر پابندی کی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی

نیو یارک: چین نے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرارداد کو روکتے ہوئے ایک بار پھر ویٹو کردیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ مسعود اظہر کا بھارت میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے کردار پر کمیٹی ارکان میں کوئی اتفاق رائے موجود نہیں۔
بھارت جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لاچکا ہے اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور اس بار چوتھی دفعہ چین نے سلامتی کونسل میں بھارتی قرار داد کو ویٹو کیا۔

پنھنجي راءِ لکو