واشنگٹن: ریل حادثے میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق عملے کے 5 اراکین کے علاوہ 78 مسافروں کو لے کر جانے والی ریل کو واشنگٹن کے علاقے ٹیکوما کے قریب حادثہ پیش آیا اور ریل پل سے ایک مصروف ہائی وے پر گری جہاں پر کئی گاڑیاں بھی ذد میں آگئیں۔

حکام کے مطابق ریل کی بوگیوں میں پھنسے افراد کونکالا جارہا ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پیئرس کاؤنٹی شیروف کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ریل کی بوگیوں کے گرنے سے اندرون شہر جانے والی کئی گاڑیوں کی آمد ورفت میں تعطل آگیا اور گاڑیوں کے اوپر گرنے سے کئی افراد زخمی ہوئے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق قصبے کے میئر نے دو ہفتے قبل ہی اس پل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ریل کے ممکنہ حادثے سے خبردار کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کے بعد اپنے ردعمل میں انفراسٹرکچر پر زیادہ سے زیادہ خرچہ کرنے کی ہدایت کی۔

ٹرمپ نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں حادثے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور امدادی کارکنوں کی کوششوں کو سراہا۔

پنھنجي راءِ لکو