پناہ گزینوں کااحترام کرنا ہمارے ایمان کا جزہے

ویٹیکن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے عیسائیوں کو آج کے دن کی مبارکباد پیش کی اورحضرت عیسٰی علیہ اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ عیسائیت کی رو سے ان کےعقیدہ کا جز ہے کہ اپنی سر زمین سے بےدخل کیے گئے تمام پناگزینوں کوعزت واحترام دیا جائے۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب کے اختتام پر خصوصی دعابھی کرائی۔

مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25 دسمبرکوکرسمس کا تہوار مناتے ہیں جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور اپنے گھروں کو برقی قمقموں،اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتاہے۔

پنھنجي راءِ لکو