نیویارک میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی،12افراد ہلاک

رات گئے نیویارک کے علاقے برونکس میں واقع 5منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آتشزدگی کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے وقوع پر روانہ ہوگئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو متاثرہ عمارت سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے 5 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر 160 فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پایا۔
نیویارک حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
نیویارک کے میئر بل دی بلیزیو نے گزشتہ روز لگنے والی آگ کے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے کہ کم سے کم ایک چوتھائی صدی میں اس شہر میں لگنے والی یہ بدترین آگ ہے، یہ ایک غیر معمولی سانحہ ہے۔

پنھنجي راءِ لکو