ایران: مہنگائی اور کرپشن کیخلاف پرتشدد مظاہرے،ہلاکتیں 22 ہوگئیں

مہنگائی کیخلاف ایران میں شروع ہونے والا احتجاج ملک گیر شکل اختیار کرگیاآج 5ویں روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
دارالحکومت تہران، کرمانشاہ، خرم آباد، شاہین اور زنجان میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے، دوران احتجاج درجنوں مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں ،احتجاج پر بین الاقوامی برادری کا ردعمل بھی سامنے آرہاہے۔
صوبہ خوزستان کے شہر ایذہ میں احتجاج کے دوران فورسز کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے،4افراد مغربی صوبے لورستان میں مارے گئے ۔
مظاہروں کا آغاز جمعرات کو مشہد سے ہوا تھا،عوام مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
یرانی پاسدارانِ انقلاب نے حکومت مخالف مظاہروں میں شریک افراد کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام جاری رہنے پر مظاہرین سے ’سختی سے نمٹا‘ جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ایرانی عوام میں بالآخر عقل آ رہی ہے کہ کیسے ان کی دولت کو لوٹا جا رہا ہے اور دہشتگردی پر خرچ کی جا رہی ہے۔
امریکی صدر کے ٹوئٹ پر ایرانی صدر حسن روحانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی عوام کا دشمن قرار دیا اور کہا کہ انہیں ایرانی عوام سے ہمدردی کاکوئی حق نہیں ۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت اسرائیلی اور ایرانی عوام میں نفرت پھیلانا چاہتی ہے،ایرانی عوام کی آزادی کیلئے پرامید ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو