پاکستان پاکستان سےسیکورٹی تعاون معطل کیا ہے، ختم نہیں ‘ پینٹاگون

پینٹاگون کے ترجمان کرنل راب ماننگ نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عوض کولیشن سپورٹ فنڈز کی مد میں 2017 کی 90 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کردی گئی ہے۔
کرنل راب ماننگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد منسوخ نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا نیا شیڈول دیا گیا ہے بلکہ اسے معطل کیا گیا ہے۔
ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی دیکھناچاہتے ہیں جبکہ تمام معاملات میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیارہیں۔
کرنل راب ماننگ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کومحفوظ پناہ گاہیں نہیں ملنی چاہئیں، امید ہے کہ پاکستان دہشت گرد گروپوں کےخلاف کارروائی کرے گا۔
ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ پاکستان کوہتھیاروں کی ترسیل عارضی طورپرروک دی ہے، پاکستان کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو